Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

مُیَسّرآئے گا۔(18)قیامت کی پیاس سے محفوظ ہو جائے گا۔ (19)جہنم کی آگ سے چھٹکارا پائے گا۔ (20)پُل صراط پر چلناآسان ہو گا۔ (21)مرنے سے پہلے جنّت کی منزل دیکھ لےگا۔(22)جنت میں  کثیر بیویاں  ملیں  گی۔(23) درود شریف پڑھنے والے کو بیس(20)غزوات سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔ (24) درود شریف تنگدست کے حق میں  صدقہ کے قائم مقام ہوگا۔ (25)یہ سراپا پاکیزگی و طہارت ہے۔ (26) درود کے وِرد سے مال میں  برکت ہوتی ہے۔ (27)اس کی وجہ سےسو(100) بلکہ اس سے بھی زیادہ حاجات پوری ہوتی ہیں۔(28)یہ ایک عبادت ہے۔(29)درود شریفاللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ اعمال میں  سے ہے۔ (30)درود شریف مجالس(محافل)کی زینت ہے۔(31)درود شریف سے غُربت و فقْر دُور ہوتا ہے۔ (32)زندگی کی تنگی دُور ہوجاتی ہے۔ (33)اس کے ذریعے خیر کے مقام تلا ش کئے جاتے ہیں ۔ (34)درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن تما م لوگوں  سے زیادہ حضورِ انور،شافعِ محشرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہو گا۔(35)درود شریف سے درود پڑھنے والا خود،اس کے بیٹے پوتے نفع(فائدہ) پائیں  گے۔ (36)وہ بھی نفع(فائدہ) حاصل کرے گا جس کو درودِ پاک کا ثواب پہنچایا گیا۔ (37)اللہ پاک اوراس کے رسولِ کریم،رءوف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا قُرب نصیب ہو گا۔ (38)یہ درود ایک نور ہے، اس کے ذریعے دشمنوں  پر فتح حاصل کی جاتی ہے۔ (39)نفاق (مُنافَقَت)اور زنگ سےدل پاک ہوجاتا ہے۔ (40)درود شریف پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔(41) خواب میں  حضورِ اکرم،نبیِ مکرّمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوتی ہے۔(42)درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔ (43) درود شریف تمام اَعمال سےزیادہ برکت