Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

سے تکلیف میں ہیں اور گھر والے آپ کے انتظار کی وجہ سے تشویش میں مُبتلا ہیں۔

عبادتِ الٰہی کی برکتیں

یاد رکھئے! اللہ پاک کی  کثرت سے عبادت کرنا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا  شیوہ ہے،اللہ پاک کی عبادت کرنا اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن کا طریقہ ہے، اللہ پاک کی عبادت کرنا دل میں محبتِ الٰہی کے پیدا ہونے کا سبب(Cause) ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا شیطان کے چُنگل  سے نکلنے کا طریقہ ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا قربِ الٰہی پانے کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا گناہوں کے مرض سے شفا پانے کا ذریعہ ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا ظاہر وباطن کی اصلاح کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا روح کی تازگی کا باعث ہے، اللہ پاک کی عبادت کرنا دلوں کے اطمینان  کا باعث ہے۔ اللہ پاک کی عبادت کرنا شریعت کو مطلوب ہے، اللہ پاک کی عبادت کرنا ہر بندۂ مومن پر حق ہے اور اللہ پاک کی عبادت کرنا انسان کے پیدا کرنے کا مقصد ہے۔

جیسا کہ پارہ 27 سُوْرَۃُالذّٰرِیٰت آیت نمبر 56میں اللہ  پاک انسان کے مقصدِ حیات کو بیان کرتے ہوۓ ارشاد فرما تا ہے:

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پ۲۷، الذّٰرِیٰت:۵۶)                                                                                        

ترجمۂ کنز الایمان:اور میں نے جِنّ اور آدمی اتنے ہی(اسی)لئے بنائے کہ میری بندگی کریں۔

اسی طرح پارہ 3 سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 51 میں ارشادہوتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(۵۱) (پ۳،آل عمران:۵۱)                                             

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک میرا تمہارا سب کا رب اللہ  ہے تواسی کو پُوجو۔