Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

اوردِیگرچنداولیائے کرام کےپاکیزہ  اوصاف کا ذکر سنیں گے۔

اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ پاک کےنیک بندے خوفِ خدا، کثرتِ عبادت،جذبَۂ اصلاحِ اُمت،خیرخواہیِ اُمّت،فکرِ آخرت،حُسنِ اَخلاق، زُہدو تقویٰ، عاجزی و انکساری، اتباعِ شریعت، عفْو و درگزر، صبر و شکر، محبتِ الٰہی ، محاسَبۂ نفس اور مخالفتِ شیطان سمیت کئی اوصافِ حمیدہ(یعنی نیک اورقابلِ تعریف اوصاف) کے پیکر ہوتے ہیں ، حصولِ برکت کیلئے آج ہم غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہاور دیگر نیک بندوں سے متعلق 3صفات کا ذکرِ خیر سنیں گے۔  سب سے پہلے عبادت و ریاضت سے متعلق سنیں گے،  ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کس قدرعبادت گزارتھے،اس کے کچھ واقعات سننے کے ساتھ دیگر اولیائے کرام کی عبادت و ریاضتسے متعلق بھی سنیں گے۔ ضمناً عبادتِ الٰہی کی اہمیت اور اس کے فوائد سے متعلق کچھ مدنی پھول بھی سننے کی سعادت پائیں گے۔غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  اور دیگر اولیائےکرام میں پائے جانے والے ایک اور نیک وصف یعنی ”خوفِ خدا“سے متعلق بھی کچھ واقعات بیان کئے جائیں گے۔ساتھ ہی خوفِ خدا کی اہمیت (Importance) اور اس کے فوائد بھی ذکر کئے جائیں گے۔ اس کے بعد علمِ دین کی اہمیت اور بزرگانِ دِین کے بچپن ہی سے علمِ دین سیکھنے کے کچھ واقعات بھی پیش کئے جائیں گے۔

اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غوث پاک  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور کثرتِ عبادت

حضرت شیخ محمد بن اَبُوالْفَتح ہَرَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں کچھ راتیں حضورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ