Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf
الاعلان کرے تو فاسق ِ مُعْلِن ہے ۔)(۴)اس کا سلسلۂ بیعت نبیِ کریم،رؤف ورحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تک متّصل (یعنی ملاہوا) ہو ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،رسالہ”163 مَدَنی پھول“اور” 101 مَدَنی پھول“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔سُنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پَروَردگار سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے قافِلے میں بار بار
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَ اللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا”اوراد و وظائف کی برکتیں“جس میں ہم اوراد و وظائف کی برکتیں،آداب و شرائط،واقعات و حکایات،قرآنی آیات،احادیث اوراقوالِ بزرگانِ دِین سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ان کے علاوہ بعض قرآنی سُورتوں کے فضائل، برکات و خصوصیات اورمعلومات سے بھرپور مدنی پھول بھی بیان ہوں گے۔ لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ