Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

مجْلسِ ڈاکٹرز:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 105 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ ” مجلس ڈاکٹرز“بھی ہے۔

موجودہ دَور میں عِلاج کے مُختلف طریقے ہونے کی وجہ سے طبیبوں کی پہچان کے لیے نام بھی الگ الگ رکھے گئے ہیں۔چُنانچہ جب ڈاکٹرز کا نام لیا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر اَیلوپیتھک ڈاکٹرز مُراد ہوتے ہیں۔یُونانی طِب والوں کو حکیم کہتے ہیں،جانوروں کے ڈاکٹرز کو ویٹرنری ڈاکٹر اور ڈاکٹرز کی ایک قسم ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کہلاتی ہے۔الغرض مَوجُودہ دَور کے طبیبوں کو دیکھا جائے تو ان کی اَکْثریَّت فَرض عُلُوم یعنی بُنیادی ضروری دِیْنی عُلُوم سے ناواقف نظر آتی ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں طبیبوں کے ہر طَبقے کے لیے ایک الگ  سے شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ان تمام شعبہ جات کی مَجالس کا بُنیادی مَقْصَد اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے دلوں میں فَرض عُلُوم کی اَہَمیَّت اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو پہنچانا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ کے مُطابِق زِنْدگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دینا ہے۔

اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد