Book Name:Auliya-e-Kiraam Kay Pakeeza Ausaaf

٭لہٰذا سب سے پہلے اسلامی عقائد کا سیکھنا فرض ہے۔ ٭اس کے بعدنَماز کے فرائض و شرائط ومُفسِدات(یعنی نَماز کس طرح دُرُست ہوتی ہے اور کس طرح ٹُوٹ جاتی ہے )  یہ سیکھنا فرض ہے۔ ٭پھر رَمَضانُ المُبارَک کی تشریف آوَری ہوتوجس پر روزے فرض ہوں اُس کیلئے روزوں کے ضَروری مسائل(سیکھنا فرض ہے)۔ ٭جس پر زکوٰۃ فرض ہو اُس کے لئے زکوٰۃ کے ضَروری مسائل(سیکھنا فرض ہے۔)٭اسی طرح حج فرض ہونے کی صورت میں حج کے(مسائل سیکھنا فرض ہے۔)٭نکاح کرنا چاہے تو اس کے(مسائل سیکھنا فرض ہے۔)٭تاجر کو تجارت کے(مسائل سیکھنا فرض ہے۔)٭خریدار کو خریدنے کے (مسائل سیکھنا فرض ہے۔)٭نوکری کرنے والے اورنوکر رکھنے والے کواِجارے کے (مسائل سیکھنا فرض ہے۔) ٭(الغرض!)ہر مسلمان عاقِل و بالِغ مردو عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے۔٭اِسی طرح ہر ایک کیلئے مسائلِ حلال و حرام بھی سیکھنا فرض ہے۔ ٭اسی طرح باطِنی فرائض مثلاً عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہ اوران کو حاصِل کرنے کا طریقہ  (یہ سیکھنا بھی فرض ہے۔)٭باطِنی گناہ مَثَلًا تکبُّر،رِیاکاری،حَسَد،بدگمانی،بغض و کینہ،شُماتَت(یعنی کسی کی مصیبت پر خوش ہونا)وغیرہااوران کا علاج سیکھنا(بھی )ہر مسلمان پر فرض ہے۔٭مُہلِکات یعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی،جھوٹ،غیبت،چغلی،بہتان،بدنِگاہی،دھوکا،ایذاءِ مسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے۔(نیکی کی دعوت، ص۱۳۵ بتغیر)ان علوم کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے امیرِ اہلسنّت کی تصنیف" نیکی کی دعوت" ص 135 کا مطالعہ  اِنتہائی مُفید رہے گا۔

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی عِلْمِ دِین ہی ایک لازوال دولت ہے،علمِ دِین انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَامکی میراث ہے،علمِ دینقُربتِ الٰہی کا راستہ ہے، علمِ دین ہدایت کا سرچشمہ ہے، علمِ دین گناہوں