Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔(بہجة الاسرار،  ذکر فصول من کلامه… الخ،ص۱۱۸ملخصاً) اور روزانہ ایک ہزار (1000)رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔ (غوث پاک کے حالات، ص۳۲) غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ تیرہ(13)عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے،آپ کے مدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ سے تفسیر، حدیث اور فِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے،دوپہر سے پہلے اوربعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر، حدیث، فِقْہ، کلام،اُصول اور نَحْوپڑھاتے تھے اور ظہر کے بعد تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔) بہجۃ الاسرار، ص۲۲۵ ملخصاً (غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ کے دستِ کرامت پر پانچ سو(500) سے زائد غیر مسلموں  نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو،چور، فساق و فُجّار،فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔ (بہجۃالاسرار، ذکروعظہ،ص۱۸۴)

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اُن کےنَقْشِ قَدَم پر چلیں اور اُن کی سِیْرت سے حاصِل ہونے والے مَدَنی پُھولوں پر عَمَل کرتے ہوئے اپنی دُنیا وآخِرت کو بہتر بنائیں ۔ اللہ  پاک ہمیں بھی   حُضُورِ غَوْثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے نَقْشِ قَدَم پر چلنے کی تَوْفِیْق عَطا فر مائے۔

 جو خوش نصیب عاشقانِ غوث و رضا سنت کی خدمت کے لئے وقفِ مدینہ ہوں، نیکی کی دعوت دیں، ہر ماہ مدنی قافلوں میں سفر کریں، مدنی انعامات اپنائیں، اُن کے لئے عاشقِ غوث و رضا امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بارگاہِ غوثیت میں التجاء کرتے ہیں:

سجائیں عِمامہ بڑھائیں جو داڑھی                           انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم