Book Name:Nabi-e-Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Kay Fazail

۴/۴۵۴، حدیث:۵۲۱۷ ، ملتقطاً) ایک اور روایت میں ہے کہ  اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا فرماتی ہیں:میں نے اندازِگفتگواور بیٹھنےمیں حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاسےبڑھ کرکسی اور کوحُضورِاَکرَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسےاس قدَر مُشابَہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔

(اَلادب المفرد، باب قیام الرجل لاخیہ، ص۲۵۵، حدیث :۹۷۴)

حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں:حضرت خاتونِ جنَّت، حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی جیتی جاگتی چلتی پھرتی بولتی تصویر تھیں،بلکہ تصویر صرف شکل دکھاتی ہے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  تو سیرت و خصلت میں بھی حضورکانمونہ تھیں۔(مراٰۃ لمناجیح ، ۶/۳۶۵)

سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے!خاتونِ جنت،سیدہ فاطمہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کی!آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کااٹھنا،بیٹھنا، چلنا،پھرنا حتّٰی کہ اندازِگفتگو(Way of  talking)بھی والدِمحترم حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے اندازکے مطابق تھا۔اےکاش!ہم اپنی زندگی خاتونِ جنَّت سیدہ فاطمہ زہرارَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکی سیرتِ طَیِّبَہ پرعمل کرتےہوئےعبادتِ الٰہی میں گزارنےوالےبن جائیں ،اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک  بن جائیں،ہر ایک کےساتھ حُسنِ سُلُوک  اور  نرمی و بھلائی سےپیش آئیں، لوگوں کی تکلیف و مُصیبت میں  ان کے کا م   آنےوالے بن جائیں اوراپنے  ظاہر کو سُنتوں کے سانچے میں ڈھالنے والے اور اپنے باطن   کو  حسد ،تکبُّر، تہمت اور بد گمانیوں سے بچانے والے بن جائیں  ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!نبیِّ کریم،رؤفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صاحِبزادی،خاتونِ جنّت حضرت سیِّدَتُنافاطمہ زہرا  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا  پر ہمارےدل وجان قربان!آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا  کو اُمَّتِ مُسلِمہ