Book Name:Imdaad-e-Mustafa

مدنی مُنّیاں قرآنی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں۔ جبکہ اب تک کم وبیش3 لاکھ مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔جبکہ دنیا بھر میں چھ سو چھ (606)جامعات المدینہ میں 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات دِینی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں، صرف ان دو شعبہ جات کے اخراجات کروڑوں روپے سالانہ ہیں۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !2دسمبر 2018؁ ء ،23 ربیع الاول 1440؁ھ بروز اتوار دن 02:00 تارات 02:00 ٹیلی تھون (یعنی مدنی عطیات مہم)کی ترکیب ہوگی۔فی یونٹ 10ہزار کا ہوگا، ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرانتظام چلنے والے مدارس المدینہ اورجامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کے لیے اپنے صدقات سے تعاون فرمائیں۔اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے یونٹس جمع کروائیں۔ زیادہ نہ ہو تو گھر کے ہر فرد کی طرف سے کم از کم ایک یونٹ تو ضرور جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لیے رابطے شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک آپ کو جزائےخیر عطا فرمائے۔

احادیثِ طیبہ میں صدقہ دینے کے کئی فوائد بیان ہوئے ہیں ،آئیے ترغیباًکچھ سنتے ہیں: صدقہ اللہ  پاک کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دفع کرتا ہے۔ ترمذی،کتاب الزکاۃ،باب ما جاء فی فضل الصدقۃ، ۲/۱۴۶،حدیث:۶۶۴)صدقہ بُرائی کے ستّر دروازے بند کرتا ہے۔(فردوس الاخبار،  ۲/۳۴، حدیث:۳۶۵۱) صدقہ گناہ کو مٹا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزکاۃ، ۲/۱۱۸، حدیث:۶۱۴ ) مسلمان کا دیا ہواصدقہ عمر(Age) کو بڑھاتا اوربُری موت کوروکتاہے۔(فردوس الاخبار،  ۲/۲۶،حدیث:۳۵۷۸) صدقہ ستّر قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے، جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور