Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

152پرصدقہ کے فضائل پر احادیثِ طیبّہ سے حاصل شدہ جو فائدے ذکر کئے ہیں، ان میں یہ بھی ہیں:٭اللہ پاك  کے حکم سے (صدقہ دینے والے) بُری موت سے بچيں گے، ستّر دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔٭ان (یعنی صدقہ دینے والوں)کی عُمريں زیادہ ہوں گی۔ ٭ (صدقہ دینے والوں کے پاس)رزق کی وسعت ،مال کی کثرت ہوگی، ٭(اورصدقہ دینے والے)صدقہ دینے کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔ ٭ (صدقہ دینے والے)خير و برکت پائيں گے۔ ٭(صدقہ دینے والوں سے )آفتیں بلائيں دُور ہوں گی، ٭(صدقہ دینے والوں سے ) بُری قضا ٹلے گی، ٭(صدقہ دینے والوں سے )ستر(70) دروازے برائی کے بند ہوں گے، ٭(صدقہ دینے والوں سے ) ستر(70) قِسْم کی بلادُور ہوگی۔ ٭(صدقہ دینے والوں کے ساتھ )مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ ٭رحمتِ الٰہی ان (یعنی صدقہ دینے والوں)کے ليے واجب ہوگی۔ ٭ملائکہ اُن (یعنی صدقہ دینے والوں)پر درود بھیجيں گے۔

ان کے علاوہ اور بھی کثیر دِینی و دنیوی فوائد ہیں جو صدقہ دینے سے حاصل ہوتے ہیں۔ لہٰذا ضرور بالضرورآپ خود بھی ٹیلی تھون مہم میں تعاون کیجئے، اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے اس میں یونٹ جمع کروائیے۔ زیادہ نہ ہو تو گھر کے ہر فرد کی طرف سے کم از کم ایک یونٹ تو ضرور جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لیے رابطے شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک آپ کو جزائےخیر عطا فرمائے۔  اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  ہم آقا کریم، رءوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نورانیت سے