Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

شعبہ جات کے ذریعے دِین و سنّت کا پیغام عام کر رہی ہے، ان شعبہ جات میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بھی شامل ہیں، جہاں قرآن پاک اور علمِ دین کی تعلیم  فی سبیل اللہ دی جاتی ہے۔دنیا بھر میں3000(تین ہزار) سے زائد مدارس المدینہ میں144000(ایک لاکھ چوالیس ہزار) سے زائد مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں قرآنی تعلیم سے خود کو آراستہ کر رہے ہیں، جبکہ اب تک300000 (تین لاکھ) سے زائد مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں حفظ و ناظرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔جبکہ دنیا بھر میں 606 جامعات المدینہ میں50000(پچاس ہزار )سے زائد طلبہ و طالبات دِینی تعلیم کے حصول میں مشغول ہیں، صرف ان دو شعبہ جات کے اخراجات کروڑوں روپے سالانہ ہیں۔

 اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  2 دسمبر 2018؁ ء،23 ربیع الاول 1440؁ھ بروز اتوار دن 02:00 تارات 02:00 ٹیلی تھون کی ترکیب ہوگی۔ فی یونٹ 10ہزار کا ہوگا، ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِانتظام چلنے والے مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کے لیے اپنے صدقات سے تعاون فرمائیں۔

پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ غیب نشان ہے :”آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودِینار سے ہوگا۔“(المعجم الکبیر، ۲۰/۲۷۹،حدیث:۶۶۰،ملخصاً)آج کے دور کے جو تقاضے ہیں وہ کسی سے ڈَھکے چُھپے نہیں ہیں۔ اس لیے دِین کے کاموں میں تعاون کیلئے اپنے صدقات، عطیات اور خیرات وغیرہ سے تعاون فرمائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آپ کا دیا ہواصدقہ دنیا و آخرت میں کثیر فائدے کا باعث بنے گا۔

اِمامِ اہلسنّت،مجدّدِدِین و ملّت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ