Share this link via
Personality Websites!
اِرْشاد فرمایااور اس حکم کی بَجا آوَری کرنے والوں کو اِنْعام واِکْرام سے نوازنے کاوَعْدہ بھی فرمایا ہے ۔چُنانچہ پارہ 6سُوْرَۃُالْمائِدَۃکی آیت نمبر12 میں اِرْشاد ہوتاہے :
وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اوراللہ کو قرضِ حسن دو توبیشک میں تم سے تمہارے گناہ مٹا دوں گا اور ضرور تمہیں ان باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔
بالخُصُوص حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرایمان لانے کے بعدآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تعظیم کرنے والوں کوکامیابی کی خوشخبری عطافرمائی ہے : چُنانچہ پارہ 9سُوْرَۃُالْاَعرافکی آیت نمبر157میں اِرْشاد ہوتاہے :
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:تو وہ لوگ جو اس نبی پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اس کی مدد کریں اور اس نُور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
یادرکھئے! یہ اِنعامات اُسی وَقْت حاصل ہوں گے جب ہم ہرمُعاملے میں تمام انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام خُصُوصاًسَیِّدُالاَنْبیا،محمدِ مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْظِیْم وتَوقیر کو اپنے اِیمان کا حصّہ سمجھیں گے اوران کی معمولی توہین سے بھی بچنے کی کوشش کریں گے۔اللہ پاک نے آدابِ نبوی سکھاتے ہوئے جہاں بارگاہِ رسالت میں آواز بُلند کرنے سے منع فرمایا،وہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوعام اَنْداز
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami