Book Name:Aala Hazrat Ka Ishq-e-Rasool

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سنا کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو سچّے عِشْقِ  رسول کے صدقے ایک مخصوص خُوشبو کے ذریعے معلوم ہوگیا کہ پالکی اُٹھانے والے مزدُوروں میں کوئی سَیِّد زادے بھی ہیں اور پھر وہاں موجود بہت سے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے عشق کا یہ نِرالا انداز دیکھا کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جن کا مقام اِتنا بلند ہے کہ عَرَب و عَجَم کےمشہور و معروف علمائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعین اُن سے شرفِ بیعت حاصل کریں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی صحبت کو اپنے لئے باعثِ فَخَر سمجھیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے حدیث روایت کرنے کی اجازت طَلَب کریں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مجدِّدِ وقت، ولیِ کامل اور عاشِقِ رسول ہونے کی گواہی دیں،جنہیں کم و بیش پچاس(50)علوم و فُنُون میں کامل مہارت حاصل تھی،جنہوں نے لُغْوی،مَعْنَوی،اَدَبی اور علمی کمالات پر مُشْتَمِل ذاتِ خُدا ،عظمتِ مُصْطَفٰے اور مُقَدَّس ہستیوں کے اَدَب و اِحْتِرام کا پاسبان ترجمۂ قرآن” کنزُالایمان“کِیا،چھ ہزار آٹھ سو سینتالیس(6847)سُوالات و جوابات اور دو سو چھ(206)رسائل سے آراستہ تِیس(30)جلدوں پر مشتمل اکیس ہزار چھ سو چھپن (21,656)صفحات پر مُشْتَمِل فتاویٰ رضویہ جن کے علمی مقام و مرتبے کا ثُبُوت ہے،جن کی علمی قابلیت اور فَصَاحت و بلاغت کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں،جنہوں نے حرمین شریفین میں دو(2)دن کے مختصر عرصے اور وہ بھی بیماری کی حالت میں ایک زبردست اورتحقیقی رسالہ عربی میں لکھ کر،محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے علمِ غیب کے ثُبُوت پر دلائل کے اَنْبار لگائے اور دُشمنانِ رسول کے دانت کھٹّے کئے،آج وہی امامِ عشق  و مَحَبَّت عاجزی و اِنکساری کی تصویر بنے،سر ِعام ایک سیِّد زادے کے حُضور گِڑگِڑا کر مُعافی مانگ رہے ہیں اور خُود پالکی میں بیٹھنے کے بجائے سَیِّد زادے کو پالکی میں بٹھا کر پالکی کا بوجھ اپنے کندھے پر اُٹھا