Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

کی پرورش کرتی ہے اور(5)میرے لئے روٹیاں اورکھانا پکاتی ہے۔ یہ سن کروہ شخص بولا کہ بے شک مجھے بھی اپنی بیوی سے وہی فائدے حاصل ہوتےہیں جو آپ کو حاصل ہیں مگر  میں نےاس کے ساتھ کبھی درگزر سے کام نہ لیالہٰذا اب میں بھی درگزر سے کام لوں گا۔  (تنبیہ الغافلین،   باب حق المرأة علی الزوج،  ص۲۸۰)

بنا دو صبر و رضا کا پیکر،             بنوں خوش اخلاق ایسا سرور

رہے سدا نرم ہی طبیعت،                  نبیّ رحمت شفیع امّت

 (وسائل بخشش مرمم،  ص۲۰۸)

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! سُنا آپ نے! اسلام عورتوں کے حقوق کا کتنا بڑا علمبردار،  پیارا اور مہذّب ترین مذہب ہے کہ جو نہ صرف ہر قسم کی ظلم و زیادتی سے روکتا ہے بلکہ اپنے ماننے والوں کو  قوتِ برداشت کا بھی درس دیتا ہےچنانچہ جب ایک شخص بارگاہِ فاروقی میں اپنی بیوی کی شکایت لے کر حاضر خدمت ہوا  تو آپ نے دیانت داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس معاملے میں اسلامی تعلیمات کو اس کے سامنے نہایت حسین انداز میں اُجاگر فرمایا۔ جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلام ہی عورت کی عزت و ناموس کا حقیقی پاسبان ہے۔ یاد رہے! اسلام سے پہلے عورتوں کا حال بہت خراب تھا،  مردوں کی نظر میں اس سے زیادہ عورتوں کی کوئی حیثیت(Value) ہی نہیں تھی کہ وہ ان کی نفسانی خواہشات پوری کرنے کا ”کھلونا“تھیں،  عورتیں دن رات محنت مزدوری کرکے جو کچھ کماتیں،   وہ بھی مردوں کو دے دیا کرتی تھیں،   مگر ظالم مرد پھر بھی ان عورتوں کی کوئی قدر نہیں کرتے تھے بلکہ جانوروں کی طرح ان کو مارتے پیٹتے،  ذرا ذرا سی بات پر عورتوں کے کان ناک وغیرہ اعضا کاٹ لیا کرتے اور کبھی تو قتل بھی کر ڈالتے تھے،  عرب کے لوگ لڑکیوں کو زندہ دفن کردیا کرتے تھے اور باپ کے مرنے کے بعد اس کے لڑکے جس طرح باپ کی جائیداد اور سامان کے مالک ہو جایا کرتے تھے،   اسی طرح اپنے باپ کی بیویوں