Book Name:Islam Mukammal Zabita-e-Hayat Hai

تعلیمات ارشاد فرمائیں،  اس بارے میں بھی کچھ مدنی پھول سنیں گے۔  پڑوسیوں کے حقوق بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے متعلق 3 احادیثِ مبارکہ بھی بیان کی جائیں گی،  حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاپنے پڑوسیوں کے ساتھ کس طرح کاسلوک فرمایا کرتے تھے؟ اس کی چند جھلکیاں بھی بیان ہوں گی۔ تجارتی معاملات کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے تعلق سے اسلامی تعلیمات اور بزرگوں کی تجارت کی جھلکیاں بھی بیان کی جائیں گی۔  اللہ  کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِسلام(Islam)ایک امن پسند،  سچا،  پیارا،   کامل و اکمل،  انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا ہواعالمگیرمذہب ہے،  اسلام وہ واحد مذہب ہے کہ جس  کے ماننے اور چاہنے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سےزیادہ ہے،  اسلام اپنی لاجواب خوبیوں کے سبب ہمیشہ ہر دور میں غالب ہی رہا،  کبھی مغلوب ہوا نہ ہوگا،  اسلام میں دینی،  دنیاوی،  اُخروی،   اخلاقی،  ظاہری،  باطنی،  گھریلو،  خاندانی،  معاشرتی اورمعاشی بلکہ ہر اعتبار سے زندگی کے تمام شعبہ جات سے وابستہ افراد کے لئے بہترین اُصول و ضوابط اور شاندار ہدایات موجود ہیں۔ جو اس حقیقت کو ثابت کرتے ہیں کہ”اسلام مکمل ضابِطۂ حیات ہے“۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّصرف اسلام ہی اللہ پاک کا پسند یدہ دِین ہے،  چنانچہ

پارہ6سورۃُ الماۤئدہ کی آیت نمبر3 میں ربِّ کریم کا فرمانِ حقیقت بنیاد ہے:

اَلْیَوْمَ یَىٕسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِؕ- اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ-   (پ۶،  المائدہ : ۳)

 ترجَمۂ کنزالایمان: آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دِین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دِین پسند کیا۔