Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

خوری یا پرہیزی یا کسی بھی مجبوری کے تحت کم کھانے کے باوُجُوداصرار وتکرارسے بچنے کیلئے مِہمان کو کہنا پڑ جائے کہ’’میں نے خوب ڈٹ کر کھایا ہے۔‘‘٭میزبان کو چاہیے کہ مہمان سے وقتاً فوقتاً کہے کہ ’’اور کھاؤ‘‘ مگر اس پر اِصرار نہ کرے۔ (عالمگیری،۵/۳۴۴)کہیں اِصرار کی وجہ سے زیادہ نہ کھا جائے اور یہ اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ ٭میزبان کو بالکل خاموش نہ رہنا چاہیے اور یہ بھی نہ کرنا چاہیے کہ کھانا رکھ کر غائب ہو جائے بلکہ وہاں حاضر رہے۔(عالمگیری،۵/۳۴۵)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ   16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَاُمّت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔سُنّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع ہے”مصیبتوں پر صبر کا ذہن کیسے بنے“اس بیان میں ہم سنیں گے،احادیثِ مبارکہ میں مصیبتوں پر صبر کرنے کی ترغیبات اور فضائل،مصیبتوں پر صبر کرنے اور رضائے الٰہی  پر راضی رہنے کے تعلق سے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن کا کیسا زبردست مدنی ذہن تھا،اِس کی بھی چند جھلکیاں، مصیبت کے وقت بے صبری کرنےکی چند مثالیںبھی بیان ہوں گی۔مصیبتوں پر صبرکا ذہن بنانے کے 7طریقے بھی بیان کئے جائیں گے، لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَلّ