Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

اس کی عزّت میں اضافہ فرمادیتا ہے اورجوشخص اللہپاک کےلئےتواضع اختیارکرتاہے،اللہپاک اسے بلندی عطافرماتاہے۔(مسلم،کتاب البر،باب استحباب العفو والتواضع، ص۱۰۷۱، حدیث: ۶۵۹۲)٭نیکی کی دعوت دینااوربرائی سےمنع کرناخیر خواہی ہے،حضرت کعب ُالاحباررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:جنت الفردوس خاص اس شخص کے لئے سجائی جاتی ہے جونیکی کاحکم کرےاوربُرائی سےروکے۔(تنبیہ المغترین، ص۲۳۶)٭غریب مسلمانوں کی  مددکرنا خیرخواہی ہے،ارشاد فرمایا:جس نےمسلمان بھائی کی حاجت روائی کی،وہ ایسا ہےجیسےاُس نے ساری عمر اللہپاک  کی عبادت کی ۔(کنزالعمال ، کتاب الزکوٰۃ ، باب قضاء الحوائج ۔۔۔الخ،۶/۱۸۹،حدیث: ۱۶۴۵۳) ٭علم دِین سیکھنے سکھانے  کے لئےمدنی قافلوں میں سفر کرنا خیر خواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جواللہپاک کے لئےعلم سیکھنےنکلتا ہے، اللہپاک اس کےلئےجنت کادروازہ کھول دیتاہےاور فرشتے اس کے لئے اپنے بازو بچھا دیتے ہیں۔(شعب الایمان، باب فی طلب العلم،۲/ ۲۶۳، حدیث: ۱۶۹۹)٭مظلوم کی مددکرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے کسی غمزدہ مومن کی مشکل دُورکی یا کسی مظلوم کی مدد کی تواللہ پاک اس شخص کےلئے73 مغفرتیں لکھ دیتا ہے۔ (شعب الايمان للبيهقی،باب فی التعاون علی البرو التقوی،۱۲۰/۶، الحديث: ۷۶۷۰ ، بتغير قليل) ٭مقروض کےساتھ نرمی کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوتنگدست کو مہلت دےيا اس کاقرض معاف کر دےاللہپاک اُسے جہنم کی گرمی سےمحفوظ فرمائےگا۔(مسندامام احمدبن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس،۱/۷۰۰، حدیث : ۳۰۱۷) ٭انتقال پر لواحقین سے تعزیت کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوکسی غمزدہشخص سے تعزیت کر ے گا اللہ    پاک اسےتقویٰ کالباس پہنائےگااورروحو ں کے درمیان اس کی روح پررحمت فرمائےگااورجوکسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرے گا اللہ  پاک اسےجنت کے جوڑوں میں سےدوایسےجوڑےپہنائےگاجن کی قیمت (ساری) دنیا بھی نہیں