Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

بدنگاہی  جیسے ہزاروں ناسُور اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ لیکن آہ!اب تو بھائی بھائی کےساتھ ٹکرا رہا ہے،آج مسلمان کی عزّت وآبرو اور اُس کےجان ومال مسلمان ہی کےہاتھوں پامال ہوتےنظرآرہےہیں۔اللہپاک ہمیں نفرتیں مٹانےاورمَحَبَّتیں بڑھانےکی توفیق عطا فرمائے۔

خیرخواہی کی مختلف  صورتیں 

      میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آئیے! اُمّت مسلمہ کی خیر خواہی کاجذبہ اپنےاندربیدارکرنے کے لئے خیر خواہی  اُمّت کی مختلف  صورتیں سنتے ہیں، جن پرعمل پیرا ہو کرہم  اُمّت ِمُسلمہ کی خیر خواہی کرنے کا ثوابِ عظیم حاصل کرسکتے ہیں،چنانچہ

       ٭کسی بیمارکی عیادت کرناخیرخواہی ہے،فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے مریض کی عیادت کی، جب تک وہ بیٹھ نہ جائے، دریائے رحمت میں غو طے لگاتا رہتاہےاورجب وہ بیٹھ جاتا ہےتو رحمت میں ڈُو ب جاتاہے۔(مسند امام احمد،مسند جابربن عبداللہ ، ۵/۳۰،رقم: ۱۴۲۶۴) ٭مسلمان کی تکلیف دُور کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوکسی مسلمان کی تکلیف دُور کرے ،اللہ پاک قِیامت  کی تکلیفوں میں سےاُس کی تکلیف دُور فرمائے گا۔  (مُسلِم ،کتاب البر والصلۃ ۔۔الخ ،ص۱۰۶۹ حدیث:۶۵۷۸)  ٭مسلمان کی عزّت کی حفاظت کرنا خیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: جومسلمان اپنے بھائی کی آبرو سےروکے( یعنی کسی مسلم کی آبرو ریزی ہوتی تھی اس نےمنع کیا)تو اللہ  پاک پر حق ہےکہ قیامت کےدن اس کو جہنَّم کی آگ سےبچائے۔(شرحُ السنّۃ ،۶ /۴۹۴ ،حدیث: ۳۴۲۲)  ٭مسلمان کادل  خوش کرنا خیر خواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: فرائض کےبعدسب اعمال میں الله پاک کو زیادہ پیارا مسلمان کادل خوش کرناہے۔( اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر ،۱۱ / ۵۹،حدیث: ۱۱۰۷۹) ٭عفوودرگزر سے پیش آناخیر خواہی  ہے ، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:اللہپاک بندے کے عفو ودرگزر کی وجہ سے