Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

راستہ کتناہی دُور کیوں نہ ہوتااور(کبھی کبھار) جانے آنےمیں ایک دو دن لگ جاتے،کبھی یوں بھی ہوتاکہ آپ راستوں پرکھڑے  ہوکر نابیناؤں کاانتظارکرتےاگرکوئی مل جاتاتوہاتھ پکڑکر انہیں  منزل تک پہنچا دیا کرتے۔ (فیضانِ سیداحمد کبیر رفاعی،ص۱۳)

عمر رسیدہ لوگوں پر شَفْقت

       حضرت سَیِّدُناامام احمد کبیررفاعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہجب کسى عُمر رسیدہ شخص کو دىکھتےتواس کےمحلے والوں کے پاس جاتےاور انہیں سمجھاتےہوئےیہ حدیثِ پاک سناتےکہ حضورنبیِّ کریم،محبوبِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرماىا: جوبوڑھےمسلمان کی عزّت کرتاہے،اللہ پاک اس کے بُڑھاپے کے وقت کسی اورکواس کى عزّت(Respect)کرنےپرمُقررفرمادیتاہے۔(ترمذی،کتاب البر والصله، باب ماجاء فی اجلال الکبیر،۳ /۴۱۱، حدیث :۲۰۲۹) (فیضان سیداحمد کبیررفاعی ،ص۱۴)

      میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے! ہمارے بزرگوں کا طرزِ زندگی کس قدرخوب تھا کہ کہیں  کسی کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آتےتو کہیں بیماروں کی تیمارداری کیا کرتے،کہیں محتاجوں اورپریشان حالوں کی دَسْت  گیری فرماتے تو کہیں نابیناؤں اور عمر رسیدہ لوگوں کی خَیر خواہی اوردِلجوئی فرمایاکرتے۔غرض یہ حضرات میٹھےآقا،مدینےوالےمصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس  فرمانِ ذیشان:خَیْرُ النَّاسِ  اَنْفَعُہُمْ لِلنَّاسِ یعنی بہترین شخص وہ ہےجولوگوں کوفائدہ پہنچائے۔( جامع صغیر، ص۲۴۶،حدیث:۴۰۴۴) کی  عملی تصویر  ہوا  کرتے تھے۔

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر اس  گئےگزرے دَور میں ہم سب ایک دوسرے کی غمخواری وغمگُساری میں لگ جائیں توآناً فاناًدُنیا کانقشہ ہی بدل کررَہ جائے۔ آج بھی اگر خیرخواہی کی مشکبار ہوا ہمارے معاشرے میں چل پڑے تو قتل و غارت گری، دھوکا دہی، بدنیّتی، چوری چکاری، جھوٹ اور بددیانتی، غیبت اور