Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

(وسائلِ بخشش مرمّم،ص ۱۳۶، ۱۳۷)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ  “

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!سناآپ نے!دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول اوراَمیرِاہلسنتدَامت بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی  صحبت کی برکت سے  کس طرح مسلمانوں کو اپنےمسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کا جذبہ ملتاہے۔ہم بھی خوفِ خداوعشقِ مصطفےٰ کاپیکربننے،گناہوں سےنفرت کرنے،نیکی کی دعوت اور اُمّت مُسلمہ کی خیرخواہی  وغمخواری کاجذبہ پانے  کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کےماحول سےوابستہ  ہوجائیےاورذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام’’مدنی مذاکرہ‘‘ہے،اس مدنی کام کےبےشُماردِینی ودُنیوی فوائد ہیں۔ چنانچہ ٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سے بچنےکاذِہن ملتاہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےدِینی معلومات کےساتھ اَخلاقی تربیت بھی ملتی ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سے اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی کاجذبہ نصیب ہوتاہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعاشقانِ رسول کی  صحبت نصیب ہوتی ہے۔

آئیے!بَطورِتَرغیب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

گناہوں سے توبہ کر لی

       واہ کینٹ(پنجاب پاکستان)کےایک اسلامی بھائی  دیگر نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی برائیوں میں مبتلا تھے۔ فلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُودمیں وَقْت بربادکرناان کامحبوب مشغلہ تھا۔ایک  دن   انہیں  گھر میں مدنی چینل چلنےکی برکت سےمدنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! مدنی