Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

ہے اور کیوں نہیں آ رہا؟اور نہ ہی ہم کوشش کرتےہیں کہ اس کی کوئی خیریت معلوم کرلیں کہ کہیں اس بےچارےکےساتھ کوئی آزمائشی معاملہ تودرپیش نہیں آگیا؟کہیں وہ بیمارتونہیں ہوگیا؟ کاش!ہم بھی سیرتِ فاروقی پر عمل کرنے والےبن جائیں،تمام مسلمانوں کی خیرخواہی کرنےوالےبن جائیں۔اگرہمارےساتھ رہنےوالا، ساتھ  کام کرنے والا، ساتھ نمازیں پڑھنے والا، نیکی کی دعوت دینے والا، مدنی دورے میں شرکت کرنے والا،درس و بیان سننے والا، مدنی مذاکرے کی پابندی کرنے والا، ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں جانےوالا الغرض کوئی بھی اسلامی بھائی کسی دن نہ آسکےتو اس کے گھر جاکر یا کم از کم فون/واٹس ایپ کرکےہی اس کی خیریت تو دریافت کر ہی لیا کریں۔

آئیے!اس بارے میں اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابوبلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے معمولات سنتے ہیں۔   

اَمیر ِاہلسنت اورخیر خواہی اُمّت 

       امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کثیر مصروفیات ہونے کے باوجوداب بھی مسلمانوں کے ساتھ مختلف انداز سے خیرخواہی فرماتےرہتے ہیں۔بسااوقاتآپ کو جب کسی کےبارےمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی آزمائش میں مبتلاہے یابیمار ہےتو اس  کی عیادت کرتےہیں،بیماروں کیلئے شفایابی  اورپریشان حالوں کی پریشانی دُور ہونے کی دعائیں  کرتے ہیں، کسی اسلامی بھائی  کاانتقال ہوجائے توحتی المقدور فون(Phone)کرکےیاصوتی پیغام(Voice Message)یاصوری پیغام(Video Message)کے ذریعےان کےعزیزواَقارب سےتعزیت فرماتے،مرحوم کےلئےبخشش ومغفرت  کی دعافرماتے اور خیرخواہی فرماتےہوئےاہلِ خانہ کو نیکی کی  دعوت  اورصبرکے فضائل پر مشتمل مدنی پھولوں سے نوازتے  ہیں۔

       امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں مدنی انعامات کاجو عظیم  تحفہ عطافرمایاہے،اس میں بھی