Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

٭ ارشادفرمایا:مؤمن اس وقت تک اپنےدِین میں رہتاہے جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اس کی خیرخواہی سےالگ ہو جاتاہےتواس سےتوفیق کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔(فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام الف،۲/۴۲۹، حدیث:۷۷۲۲)

٭ ارشادفرمایا:دِین مسلمانوں کی خیرخواہی ہی ہے،صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یَارَسُوْلَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!کس کےلیے؟ارشادفرمایا:اللہکےلئے،اس کی کتاب کےلئے،اس کےرسول کےلئے،مسلمانوں کےاماموں اورعوام کےلئے۔(مسلم،کتاب الایمان،باب بیان الدین النصیحۃ، ص۵۱ ،حدیث: ۱۹۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان  کردہ آخری حدیثِ  پاک کےتحت حکیم الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: ٭اللہ کے لیےنصیحتیہ ہے کہ ٭اللہ  پاک   کی ذات و صفات کےمتعلق خالص اسلامی عقیدہ رکھنا،٭خلوصِ دل سےاس کی عبادت کرنا،٭اس کے محبوبوں سےمحبت، ٭دشمنوں سےعداوت رکھنا، ٭اس کےمتعلق اپنے  عقیدے خالص رکھنا۔ ٭کتابُ اللہ یعنی قرآنِ مجیدکی نصیحت یہ ہے کہ ٭اس کے کتابُ اللہ ہونےپرایمان رکھنا،٭اس کی تلاوت کرنا، ٭اس میں بقدرِ طاقت غور(Ponder)کرنا، ٭اس پرصحیح عمل کرنا۔ ٭اللہ کے رسول یعنی حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نصیحت یہ ہے کہ ٭انہیں تمام نبیوں کا سردار ماننا۔ ٭ان کی تمام صفات کا اِعْتراف کرنا ٭جان و مال و اَولاد سےزیادہ انہیں پیارا رکھنا ٭ان کی اطاعت وفرمانبرداری کرنا۔ ٭ان کاذکربلند کرنا۔٭اماموں سےمرادیاتواسلامی بادشاہ اسلامی حُکّام ہیں یا علماءِ دِین،مجتہدینِ کاملین(اور) اولیاء ہیں۔ان کی نصیحت یہ ہےکہ ٭ان کے ہرجائزحکم کی بقدرِ طاقت تعمیل کرنا ٭لوگوں کوان کی اطاعتِ جائزہ کی طرف رغبت دینا،٭آئمہ مجتہدین کی تقلیدکرنا،٭ان کےساتھ اچھا گمان