Share this link via
Personality Websites!
مشوروں سے نوازتا ہے،باپاولاد کو اپنی زندگی کے تجربات سے آگاہ کرتا ہے، باپاولاد کو موجودہ اور آئندہ آنے والے خطرات و فتنوں سے باخبر کرتا ہے، باپاولاد کو کامیاب زندگی گزارنے کے اُصول سکھاتا ہے، باپاولاد کو اپنے پرائے کا فرق بتاتا ہے، باپاولاد کو خوش دیکھ کر خوش ہوتا اور اولاد کودُکھ تکلیف میں مُبْتَلا دیکھ کر بے قرار ہوجاتا ہے، ایسابھی ہوتاہے کہ باپاولاد کی جلی کٹی باتیں سُن کر بھی خاموش رہتا ہے،باپ اولاد کے چہرے سے ہی ان کی حاجات و پریشانیاں بھانپ لیتا ہے،باپ مشکلات میں اَولاد کی ہمت بندھاتا ہے،باپ معذور اَولاد کو بھی بے سہارا نہیں چھوڑتا،باپ نافرمان اَولاد کے لئے بھی اپنی محبتوں کے دروازے کھُلے رکھتا ہے،باپ نہ ہو تو گھر ویران ہوجاتاہے اور باپسے حُسنِ سُلوک کرنے کا حکم قرآنِ کریم و احادیثِ کریمہ میں بَیان ہوا ہے،چنانچہ
پارہ15سُورۂ بَنی اِسرائیل کی آیت نمبر23اور24 میں اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے:
وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳)وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴) (پ۱۵، اسراء :۲۳۔۲۴)
ترجمۂ کنزُ الایمان:اور تمہارے ربّ نے حکم فرمایا کہ اُس کے سِوا کسی کو نہ پُوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سُلُوک کرو اگر تیرے سامنے اُن میں ایک یا دونوں بُڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن سےہُوں(اُف تک)نہ کہنا اور اُنھیں نہ جِھڑکنا اور اُن سے تعظیم کی بات کہنا اوراُن کے لئے عاجِزی کا بازُو بچھا نَرْم دِلی سے اور عَرْض کر کہ اے میرے ربّ تُو اُن دونوں پر رَحم کر جیسا کہ اُن دونوں نے مجھے چُھٹپن (چھوٹی عُمْر) میں پالا۔
حضرت علّامہ مَولانا سَیِّدْ مُفتی محمد نعیمُ الدِّین مُرادآبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِن آیاتِ مُبارَکہ کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami