Book Name:Achay Mahol Ki Barkaten

تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اَحکامات کے مطابِق گزارنے کی کوشش کریں گے۔ عُموماً عید کا چاند نظر آتے ہی لوگ عید کی خریداریوں (Shopings) وغیرہ میں مصروف ہوجاتے ہیں، یوں وہ شبِ عید کی عبادت کی برکتوں سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ یاد رہے! کہ عید کی رات جسے ہم غفلت کی نَذر کردیتے ہیں ،اس میں عبادت کرنے والے کے لئے بہت بڑے انعام کی بِشارت ہے ۔ آیئے! اس ضمن میں دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسنیئے ۔   

شبِ عید کی عبادت

1          جس نے عِیْدَین کی رات (یعنی شَبِ عِیْدُالفِطْر اور شَبِ عِیْدُ الْاَضْحٰی)طَلَبِ ثواب کیلئے قِیام کیا ،اُس دن اُس کا دِل نہیں مَرے گا،جس دن (لوگوں کے)دِل مَرجائیں گے۔(سُنَنِ ابنِ ماجہ ج۲ص۳۶۵، حدیث۱۷۸۲)

2          جو پانچ(5) راتوں میں شب بیداری کرے اُس کے لئے جَنَّت واجِب ہوجاتی ہے۔ذِی الْحجّہ شریف کی آٹھویں(8)،نویں(9) اور دسويں(10) رات (اِس طرح تین(3) راتیں تویہ ہو ئیں )اور چوتھی(4) عِیدُالفِطْر کی رات ،پانچویں(5) شَعْبانُ الْمُعظَّم کی پندرہویں (15)رات (یعنی شبِ بَرَاءَ ت ) ۔

 (اَلتَّرْغِيْب وَالتَّرْھِيْب، ج۲،ص۹۸، حدیث:۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شش عید کے روزے

پیارے اسلامی بھائیو!یہ بھی نیّت کرلیجئے کہ رَمَضَانُ المُبارَک میں روزوں کی جو برکتیں حاصِل ہوئیں اُن برکتوں کو مزید پانے کے لئے رَمَضَان کے بعدنفلی روزے رکھنے کی بھی کوشش کریں گے۔ بِالْخُصُوص شَوّال کے چھ (6)روزے رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔آیئے شوّال کے چھ (6)روزوں