Book Name:Achay Mahol Ki Barkaten

اِسلامی  کے ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھر ےاِجْتِماعکی دَعوت پیش کی۔یہ اُن کی دَعْوَت پرسُنَّتوں بھرےاِجتِماع میں جاپہنچے، انہیں بَہُت اچّھالگا،لہٰذاانہوں نےپابندی سےجاناشُرُوع کردیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے انہوں نے نمازوں کی پابندی شُروع کردی۔عِمامَہ شریف بھی سَجا لیا،جس پر گھر کےبعض اَفراد  نے سَختی  کے ساتھ مُخالفَت کی مگر مَدَنی ماحول کی کشِش اور عاشِقانِ رَسُول کاحُسْنِ سُلُوک انہیں دعوتِ اِسلامی سے مزید قریب ترکرتا چلا گیا،مکتبۃُ المدینہ سےجاری ہونے والےسُنَّتوں بھرے بَیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارس بندھی اور حَوْصَلَہ مِلتا چلاگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ آہِسْتَہ آہِسْتَہ ان کےگھرکے اندربھی مَدَنی ماحول بن گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی بھی شخص کی صُحْبَت اختیار کرنے سے پہلے یہ غَور کرلینا چاہئے کہ مجھے اس کی صُحْبَت اختیار کرنی چاہئے یا نہیں۔ کیونکہ ترمذی شریف میں ہے: آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے تو اسے دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔(ترمذی، کتاب الزہد، باب-۴۵، ۴/۱۶۷،   الحدیث: ۲۳۸۵)

مجلسِ نشرو اِشاعت کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آپ بھی   اچھی صحبت پانے کیلئے دعوتِ اِسْلامِی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اِسلامی  کم وبیش 104 شُعبہ جات میں خِدمتِ دِین  کے مُقدَّس فَرِیضے کو سَر اَنجَام دے رہی ہے ،اِنہی میں سے ایک شعبہ ’’مَجلسِ نشرو اِشاعت‘‘ بھی ہے  ۔اس مجلس کے تحت ذرائعِ اِبلَاغِ عَامَّہ  (Media) یعنی پِرنٹ مِیڈِیا (اخبارو جَرائد و رَسَائِل) اور الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی، ریڈیو، انٹر نیٹ) سے وابَستَہ مَدَنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائیوں اور پھر اُن کی مُعاوَنَت سے