Book Name:Achay Mahol Ki Barkaten

کی جگہ صبر و تحمُّل،تکبُّر کی جگہ عاجِزی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا۔دنیاوی مال ودولت کے لالچ سے پیچھا چُھوٹے گا اور نیکیوں کی حِرص ملے گی،الغرض بار بار راہِ خدا میں سفر کرنے والے کی زندَگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوجائے گا،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔ اسلامی بہنوں کو بھی چاہئے کہ اپنے شَہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وارمدنی حلقہ“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیوں کی حرص پانے اور گناہوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وار مدنی حلقہ“بھی ہے۔جس کے ذریعے مختلف زبان بولنے والوں، شخصیات اور تاجران کیلئے علاقائی سطح پر ہفتہ وار مدنی حلقے کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، چھوٹے شہروں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی وجہ سے ہفتہ وار اجتماع ابھی شروع نہیں ہو پایا   وہاں ہفتہ وار مدنی حلقہ یا مسجد اجتماع کی ترکیب ہوتی ہے ۔ہفتہ وار مدنی حلقے کے جدول میں تلاوت ، نعت شریف ، سنتوں بھرا بیان ، دعا اور درود و سلام شامل ہے ۔ کسی بھی شہر / علاقے میں ایک سے زائد ہفتہ وار مدنی حلقے الگ الگ دنوں اور مختلف مقامات ہر لگائے جا سکتے ہیں ۔آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کیلئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے ۔آئیے !  ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں ،چنانچہ

مَرْکزُ الاَوْلِیا (لاہورپاکستان )کےایک اِسلامی بھائی گُناہوں  کی وادِیوں میں گُمتھے،ان کےاسکول کے زمانے میں ایک اِسلامی بھائی اَکْثَران کےبڑےبھائی سےمِلنےآیاکرتےتھے،ایک دن اُنہوں نےدعوتِ