Book Name:Allah waloon ki Namaz

مَشَقَّت و اِنتظار سے ملتی ہے وہ دل میں بیٹھ جاتی ہے۔([1])

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حدیثِ پاک اور اِس کی شرح سے معلوم ہوا کہ نماز ٹھہر ٹھہر کر نہایت ہی سُکون و اِطمینان سے ادا کرنی چاہئے۔ حدیثِ پاک میں جو فرمایا گیا کہ اِطمینان سے رُکوع کرو پھر رُکوع سے سر اُٹھا کر سیدھے کھڑے ہو جاؤ ،پھر اِطمینان سے سجدہ کرو پھر سر اُٹھا کر اِطمینان سے بیٹھ جاؤ“اِسی  کا نام تَعْدِیْلِ اَرْکان ہے۔صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامُفتی محمد اَمْجَد علی اَعْظَمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں:تَعْدِیْلِ اَرْکان یعنی رُکوع و سُجُود و قومہ و جلسہ (رُکوع سے کھڑے ہونے اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے)میں کم از کم ایک بار”سُبْحٰنَ اللہ“ کہنے کی قدر (مقدار) ٹھہرنا (واجب ہے)تَعْدِیْلِ اَرْکان بھول گیا (تو)سجدۂ سہو واجب ہے۔([2])بہرحال وُضُو و غُسل کے دُرُست طریقے کے ساتھ ساتھ نماز کے واجِبات ، مَکْروہات، مُفْسِدات (نماز کو توڑ نے والی چیزیں)اور دیگر ضروری مسائل کی معلومات ہونی چاہئے تاکہ ہماری نمازیں خراب اور ضائع نہ ہوں، کیونکہ ہر عاقل و بالغ مُسَلمان  پر جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے اِسی طرح حسْبِ حال نماز کے مسائل سیکھنا بھی فرض ہے۔

کتاب ” اسلامی بہنوں کی نماز “ کا تعارف 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!شیخ طریقت،اَمِیْرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اسلامی بہنوں  کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت نماز کے مسائل کے بارے میں نہایت ہی آسان کتاب بنام اسلامی بہنوں کی نمازتالیف فرمائی ہے ۔جس میں اسلامی بہنوں کے ضروری مسائل کو جمع کردیا گیا ہے لہذا ہر اسلامی بہن کو چاہیے کہ اس کتاب کو حاصل کرے اور اس کا مطالعہ کرے اور دوسروں کو یہ کتاب تحفۃ پیش کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی


 

 



[1]مرآۃ المناجیح،۲/۱۲ ملخصاً و ملتقطاً

[2] بہارِ شریعت،حصّہ سوم،۱/۵۱۸،حصّہ چہارم،۱/۷۱۱