Book Name:Allah waloon ki Namaz

نماز کو مُـخْتَصَر کر دِیا اورآپ کوجگادِیاتاکہ دُشمن مزید حملہ نہ کرسکے ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !قُربان جایئے! اُن پاک ہستیوں کو نماز و قرآن سے کیسی مَحَبَّت ولگن تھی کہ جان کی پروا  نہ کی اور نماز میں مشغول رہے اور ایک ہم ہیں کہ اَوّل تو نماز پڑھتی ہی نہیں اور اگر پڑھ بھی لیں تو گھر بار کی فِکْر سر پہ ایسی سُوار ہوتی ہے کہ نہایت جلدی جلدی نماز ادا کرتے ہوئے گویا اُسے سر سے اُتارنے کی کوشش کرتی ہیں۔یاد رکھئے !جلدبازی میں نماز پڑھنے کی وجہ سے عُمُوماً نماز میں ایسی غَلَطیاں بھی ہوجاتی ہیں جن کی وجہ سے نماز ضائع ہوجاتی ہے۔چُنانچہ،

حضرتِ سَیِّدُنا حُذَیْفہ بن یَمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے ایک شَخْص  کو دیکھا جو نَماز پڑھتے ہوئے رُکوع اور سُجُود پورے ادا نہیں کرتا تھا۔ اُس سے فرمایا: تم نے جو نماز پڑھی اگر اِسی نماز کی حالت میں اِنتِقال کر جاؤ تو حضرتِ سَیِّدُنا محمد ِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طریقہ پر تمہاری موت واقع نہیں ہوگی۔([2])ایک اور رِوایت میں یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے پُوچھا: تم کب سے اِس طرح نماز پڑھ رہے ہو؟ اُس نے کہا،چالیس (40) سال سے۔فرمایا: تم نے چالیس (40)سال سے بِالکل نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِسی حالت میں تمہیں موت آگئی تو دِیْنِ محمدی عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام  پر نہیں مَرو گے۔([3]) اَلْاَمَان وَ الْـحَفِیْظ!اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُکون و اِطمینان سے نماز پڑھنے کی تعلیم


 

 



[1] عُیُونُ الحکایات،حصہ اوّل،ص۳۳

[2] بخاری،کتاب الاذان،باب اذا لم یتم الرکوع، ۱/۲۷۷، حدیث:۷۹۱

[3] نسائی،کتاب السہو،باب تطفیف الصلوۃ، ص۲۲۵، حدیث: ۱۳۰۹