Book Name:Allah waloon ki Namaz

کو غلطیوں سے بچانے،اس کی ادائیگی کا صحیح طریقہ سیکھنے اور نماز کے ضروری مسائل جاننے کے لئے ”فیضانِ نماز کورس“  میں داخلہ لے لیجئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی  کے تحت لوگوں کی نمازیں ضائع ہونے سے بچانے کیلئے  سات (7) دن کا یہ رہائشی کورس کروایا جاتاہے جس میں اسلامی بہنوں کو   وضو وغسل  کے ضروری مسائل سکھائے جاتے ہیں ،نماز کے شرائط وفرائض،واجبات ومستحبات اور مکروہات اوروہ چیزیں  بھی بتائی جاتی ہیں کہ جن  سے نماز ٹوٹ جاتی ہے  ۔اس کے علاوہ  مدنی قاعدے کے ذریعے درست تلفظ کے ساتھ قرآن ِ  پاک بھی  پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور  روز مرہ  پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں ۔آپ بھی اپنی نمازوں   کو درست طریقے سے ادا کرنے کیلئے فیضانِ نماز کورس میں  ضرور ضرور  داخلہ لیجئے اور اس کی ڈھیروں برکتیں  حاصل کیجئے ۔

مدنی عطیات کی ترغیب

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دعوتِ اسلامی کاہم پر عظیم احسان ہے کہ کل تک تو ہمیں یہ  پتہ نہیں تھا کہ نماز کیسے پڑھی جاتی ہے؟بلکہ بہت کچھ پتہ نہیں تھا،دعوتِ اسلامی نے ہمیں بہت کچھ سکھایا اورسمجھایا۔ہم دعوتِ اسلامی کے احسان تلے ہیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے ہمیں ایمان کی حفاظت کی سوچ دی،اب وہی دعوتِ اسلامی ہم سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اس کو مزید آگے بڑھانا ہے اورمزید آگے بڑھانے کے لیے اربوں روپے کی ضرورت ہے۔ جامعۃ المدینہ کے ماہانہ اخراجات  لاکھوں میں ہیں،سینکڑوں مسجدیں ابھی اور بنانی ہیں،ہر دعوتِ اسلامی والی  مشین کی طرح حرکت میں آ جائےاوراپنے گھر والوں سے ، عزیز وبس  اقرباءسے،محلے والوں سے،پڑوسیوں سےخوب مدنی عطیات جمع کرنے کی بھرپور کوشش  شروع کردے ۔بہت سارے لوگ صرف ماہِ رمضان میں زکوٰۃ دیتے ہیں،زکوٰۃ کے ساتھ ساتھ فطرہ بھی جمع کرنے کی کوشش کرے۔اَخراجات ہر سال بڑھتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنی دعوتِ اسلامی کو زندہ رکھنا ہے،اس کو چلا نا ہے،بلکہ اس کو طاقتور بنانا ہے، تاکہ یہ خوب اللہ