Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

کےلئے بستر پر جاؤ تو 33مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ، 33مرتبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور 34مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَر پڑھ لیا کرو۔یہ تمہارے لئے خادمہ سے بہتر ہے۔(کتاب الدعاء للطبرانی،باب القول عنداخذ المضاجع، حدیث:۲۳۱، ص۹۴)

مفتی احمدیارخان نعیمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اشعار کی صورت میں اس واقعے کو یو ں بیان  فرمایا ہے :

آئیں جب خاتونِ جنّت اپنے گھر                پڑگئے سب کام ان کی ذات پر

کام سے کپڑے بھی کالے پڑ گئے            ہاتھ میں چکی سے چھالے پڑ گئے

دی خبر زہرا کو اَسَدُ اللہ نے               بانٹے ہیں قیدی رَسُوْلُ اللہ نے

ایک لونڈی بھی اگر ہم کو ملے        اس مصیبت سے تمہیں راحت ملے

سُن کے زہرا آئیں صدیقہ کے گھر      تاکہ دیکھیں ہاتھ کے چھالے پدر

پر نہ تھے دولت کدہ میں شاہ ِ دیں       والدہ سے عرض کر کے آگئیں

گھر میں جب آئے حبیب ِ کبریا      والدہ نے ماجرا سارا  کہا

فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں       گھر کی تکلیفیں سنانے آئیں تھیں

آپ کو گھر میں نہ پایا شاہ ِ دیں      مجھ سے سب  دکھ درد اپنا کہہ گئیں

ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں      چکی اور چولھے کے وہ دُکھ سے بچیں

سُن لیا سب کچھ رسول ِ پاک نے      کچھ نہ فرمایا شہ ِ لولاک نے

شب کو آئے مصطفےٰ زہرہ کے گھر     اور کہا دُختر سے اے جان ِ پدر

ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لئے    باپ جن کے جنگ میں مارے گئے

تم پہ سایہ ہے رسول اللہ  کا        آسرا رکھو فقط اللہ  کا

ہم تمہیں تسبیح اک ایسی بتائیں     آپ جس سے خادموں کو بھول جائیں

اولاً سبحان 34 بار ہو       پھر اَلْحَمْد اتنی ہی پڑھو