Book Name:Al Madad Ya Ghaus e Azam

مصروف ہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومُنظّم کرنے کے لئے تقریباً 104 شعبہ جات(Departments) قائم ہیں ،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ مزاراتِ اولیاء‘‘بھی ہے،اس شعبےکےذِمہ داران دیگرمدنی کاموں کے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دِین کےمزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہوکرمختلف دِینی خِدمات سرانجام دیتے ہیں۔ مثلاً حتَّی المَقدُور صاحبِ مزارکےعُرس کےموقع پراِجتماعِ ذکرونعت  کااِنْعِقاد،مزارات سے مُلْحِقہ مساجِدمیں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلےسفرکروانا اوربالْخُصُوص عُرس کےدنوں میں مزارشریف کےاِحاطےمیں سُنّتوں بھرے مَدَنی حلقےلگانا،جن میں وُضو، غُسل، تیمم،نمازاورایصالِ ثواب کا طریقہ،مزارات پر حاضری کےآداب اورسرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں نیزدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت،مدنی قافلوں میں سفراورمدنی انعامات پرعمل کی ترغیب بھی دِلائی جاتی ہے،ایامِ عُرس میں