Book Name:سادات کرام کے فضائل
والا)ہوں۔اُس نے عَرْض کی،یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !مجھے یاد نہیں کہ میں نے آپ کو مارا ہو۔اِرْشادفرمایا:کیا تُو نے میری اَوْلاد کو نہیں مارا؟ اُس نے عَرْض کی:ہاں۔فرمایا:تیری ضَرْب(مار) میری ہی کَلائی پر لگی۔پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی مُبارَک کَلائی نکال کر دِکھائی جس پر وَرم (Swelling) تھا جیسے کہ شہد کی مکّھی نے ڈنک مارا ہو۔ ہم اللہتعالیٰ سے عافِیّت کا سُوال کرتے ہیں۔ (برکاتِ آلِ رسول،ص ۲۶۷-۲۶۸)
مَحفوظ سَدا رکھنا شہا! بے اَدَبوں سے اور مجھ سے بھی سَر زَد نہ کبھی بے اَدَبی ہو
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ ساداتِ کِرام کا مُعَامَلَہ بڑا ہی نازُک ہے کہ جو بَدبخت اِنہیں اَذِیَّت دیتا ہے تو دَر حقیقت وہ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تکلیف پہنچاتا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی مَول لیتا ہے اور یُوں وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے لُطْف و کرم سے مَحروم ہوجاتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تمام مسلمانوں بالخُصوص ساداتِ کِرام کا اَدَب بجالائیں،اِنہیں اَذِیَّت دینے سے بچتے رہیں اور یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عاشِقانِ رَسُول کی مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی104 شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصروف ہے،جن میں سے ایک”مجلس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے ۔شیخِ طَرِیْقَت، اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ۱۴۰۶ھ بمطابق 1986 ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ نے اِس مُخْتَصَر سےعَرصے میں جو تَرقّی کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔اِس مُخْتَصَر عرصے میں مکتبۃُ المدینہ