Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

یہ ارشاد: لَاصَفَرَیعنی صفر کوئی چیز نہیں(بخاری،کتاب الطب،باب لاھامۃ، حدیث: ۵۷۵۷، ۴/ ۳۶) ۔ ایسی تمام خرافات (Nonsense)کو رد کرتا ہے۔(بہارِ شریعت،۳/۶۵۹)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی درس“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! معلوم ہوا کہ ماہِ صَفَرُ الْمُظَفَّر سے مُتَعَلِّق عوام میں پھیلی ہوئیں غلط فہمیوں کا حقیقت سے دُور دُور تک کوئی تعلُّق نہیں بلکہ یہ محض وہمی خیالات اور علمِ دِین سے دُوری کا نتیجہ ہے۔لہٰذا مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں چاہئے کہ ہم اس طرح کے وہمی خیالات سے اپنے آپ کو دُور رکھیں اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر 12مَدَنی کاموں میں خُوب حصّہ لیں کیونکہ اس مدنی ماحول میں وہم اور بدشگونی سے بچنے اور اس کے علاج کا بھرپور  ذہن دیا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ 12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”مدنی درس“بھی ہے جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنےسکھانے کا نہایت مؤثر ذریعہ ہے۔مدنی دَرْس سے مُراد یہ ہے کہ شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص فیضانِ سنّت سے مَسْجِد/چوک/بازار/دُکان/دفتراورگھروغیرہ میں دَرْس دینے کو تنظیمی اِصْطِلَاح میں مَدنی دَرْس کہتے ہیں۔

٭مدنی درس بہت ہی پیارامدنی کام ہے کہ اِس کی برکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت حاصل ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے کثیرمطالعے کابھی موقع ملتا ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مسلمانوں سےملاقات و"سلام"کی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے امیرِ اہلسنّت کے مختلف موضوعات پرمشتمل کتب ورسائل سے علمِ دِین سے مالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔٭مدنی درس ،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت معاون و مددگار ہے۔٭مدنی درس کی برکت سے مسجدکی حاضری سے محروم رہنے والوں تک