Book Name:Waham Aur Bad Shuguni

چیز کے نقصان سے ہی با خبر نہیں ہے تو اس سے بچے گا کیسے؟ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بدشُگُونی کی ہلاکت خیزیوں اورنُقصانات کو پڑھے،ان پرغور کرتے ہوئے ان سے بچنے کی کوشش  بھی کرے۔

 (5)…بدشُگُونی کا پانچواں سبب روز مرّہ کےمعمولات میں وظائف شامل نہ ہونا ہے۔اس کا علاج اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں:اس قسم(یعنی بَدشُگُونی وغیرہ)کے خطرے وَسْوسے جب کبھی پیدا ہوں اُن کے واسطے قرآن کریم وحدیث شریف سے چند مختصر و بے شمار نافِع (فائدہ دینے والی)دعائیں لکھتا ہوں انہیں ایک ایک بار خواہ زائد (یعنی ایک سے زیادہ مرتبہ) آپ اور آپ کے گھر والے پڑھ لیں۔ اگر دل پُختہ ہوجائے اور وہ وہم جاتا رہے تو بہتر ورنہ جب وہ وَسْوَسہ پیدا ہوایک ایک دفعہ پڑھ لیجئے اور یقین کیجئے کہ اللہ ورسول کے وعدے سچے ہیں اور شیطان مَلْعُون کا ڈرانا جُھوٹا۔ چند بار میںبِعَوْنِہٖ تَعَالٰی(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مدد سے) وہ وَہْم بالکل زائل (یعنی ختم) ہوجائے گا اور اَصلاً (بالکل)کبھی کسی طرح اس سے کوئی نقصان نہ پہنچےگا۔وہ دعائیں یہ ہیں:(1) حَسْبُنَا  اللّٰهُ  وَ  نِعْمَ  الْوَكِیْلُ(۱۷۳) ترجَمۂ کنز الایمان: اللہ ہم کو بس ہے اور کیا اچھا کار ساز۔(پ۴،اٰل عمران: ۱۷۳) (2)اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ یعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! تیری فال فال ہے اور تیری ہی خیر خیر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔(باطنی بیماریوں کی معلومات،ص289 بتغیر قلیل)

(6)…بدشُگُونی کا چھٹا سبَب نیک شُگُون اختیار نہ کرنا یا نیک شُگُون اختیار کرنے میں توجہ نہ دینااور اس کی بنیادی معلومات کا نہ ہونابھی ہے۔بُرا شُگُون لے کر اس پر عمل کرنے سے چونکہ شریعت منع فرماتی ہے اور نیک شُگُون لینا شرعاً مستحب ہے۔ تو بُرے شُگُون سے بچنے کیلئے نیک شُگُون لینے کی عادت بنائی جائے۔

مجلس ائمہ ٔ  مساجد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بدشگونی کے اسباب کی پہچان  اور ان کے علاج کا ایک بہترین ذریعہ