Book Name:Tawakkul Or Qanaat

کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کاممدنی مذاکرےمیں اَوّل تاآخر شرکت بھی ہے،مدنی مذاکرے کی   کیا ہی بات ہے کہ اس میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےکیےگئےمختلف سُوالات کےدلچسپ جوابات کی صورت میں  عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے اورعلمِ دین کی فضیلت  کےبارےمیں حضرت سَیِّدُناابُوذَرغفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتےہیں:

      نبیِ اکرم،رسولِ مُحتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےمجھ سےارشادفرمایا:اےابُوذر!تمہارااس حال میں صبح کرناکہ تم نے اللہعَزَّوَجَلَّکی کتاب سےایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے100رکعتیں نفل پڑھنےسے بہتر ہے اورتمہارااس حال میں صبح کرناکہ تم نےعلم کاایک باب سیکھاہو،جس پرعمل کیاگیاہویانہ کیاگیاہو،تویہ تمہارے لئے ایک ہزار(1000)رکعت نوافل پڑھنےسے بہترہے۔(ابن ماجۃ، کتاب السنة، باب فی فضل من   تعلم  القرآنٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۔۔۔الخ، ج۱، ص۱۴۲، حدیث:۲۱۹)

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کامشکبارمدنی ماحول اچھی صُحبت فراہَم کرتا ہے،اس  کی برکت سے لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زندگی سےتائب ہوئے اور  نیکیوں  کی ر اہ پرگامزن  ہوکرقرآن و سُنَّت کے مُطابق  زِندگی گُزارنے والے بن گئے ، آئیے!   ترغیب  کیلئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔ چنانچہ

نیوائیرنائٹ منانے سے رک گیا

      گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کےایک اسلامی بھائی (عمر تقریباً35سال)کابیان کچھ یوں ہے کہ میرا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تھا مگر نماز و قرآن  سے دورطرح طرح کی بُرائیوں میں مبتلا تھا ،ایک مرتبہ میں نے اپنے ڈیرے پر نیوائیر نائٹ(New Year Night)منانے کا پروگرام بنایا ،شراب نوشی وبدکاری کے تمام لوازمات جمع کئے،31دسمبر کی رات میرے یارِ بداطوار سب میرے ڈیرے پر جمع ہوگئے ،تقریباً 10بجے میں گھر آیا کہ 12بجے تک واپس آجاؤں گا،گھر پہنچ کر میں نے ٹی وی