Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

گزرنے کے بعد  دوسرا شخص آیا اور  اپنی رقم کا مطالبہ کرنے لگا،عورت نے کہا تیرا ساتھی میرے پاس آیا تھا اور اس نے تیرے بارے میں یہ بتایا کہ تُومر چکا ہے،لہٰذا میں وہ سارے  دِینار اسے دے چکی ہوں۔بہرحال یہ مُقدّمہ پہلے حضرتِ سَیِّدُنا عمر بِن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس پیش کیا گیا،مگر عورت کی گزارش پر آپ نے اُن دونوں کوحضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس بھیج دیا،عورت کی زبانی واقعے کی تفصیلات سُن کر آپ نے بھانپ لیا کہ دونوں ساتھیوں نے مل کر عورت کو فریب دیا ہے،آپ نے اس شخص سے فرمایا:کیا تم دونو ں ساتھیوں نے اس عورت سے یہ نہیں کہا تھا کہ جب تک کہ ہم دونوں ایک ساتھ نہ آئیں،ہم میں سے کسی ایک کو وہ دینار  نہیں دینا؟اس  نے کہا:جی ہاں ہم نے یہی بات طے کی تھی۔آپ نے فرمایا کہ تمہارا مال ہمارے ذمہ ہے،جاؤ !اپنے ساتھی کو لے کر آؤ تاکہ ہم تمہاری امانت تمہیں ادا کردیں۔(کتاب الاذکیاء،الباب الثامن،ص۳۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حکایت سے معلوم ہوا کہ اَمِیْرُ المُومِنین حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضٰی،شیرِِخدا  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے  بے پناہ علم کے ساتھ ساتھ  اعلیٰ قسم کی ذہنی صلاحیتوں سے بھی نوازا تھا یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنی ذہانت سے اُس عورت کو دوآدمیوں کے مکر و فریب کی وجہ سے پہنچنے والے مالی نقصان سے بچا لیا۔

       یاد رہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ذات ِ گرامی بہت سے کمالات اور خوبیوں کو اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہے، مثلاً آپ  شیرِ خدا بھی ہیں اور دامادِ مُصْطَفٰے بھی۔حیدرِ کرار بھی ہیں اور صاحبِ سخاوت بھی،صاحبِ شجاعت بھی ہیں اور عبادت و ریاضت والے بھی،فصاحت و بلاغت والے بھی ہیں اور علم والے بھی،الغرض آپ بہت سے کمالات و خوبیوں کے جامع ہیں اور ہر ایک