Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

ماہِ مدنی انعامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ماہِ رمضان المبارک میں ماہِ مدنی انعامات منایا جا رہا ہے:فرمانِ امیر اہلسنّت:(29شعبان المعظم 1438سےماہِ رمضان المبارک تک)ماہِ مدنی انعامات منایا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔آپ بھی ماہِ مدنی انعامات منانے کی نیّت فرما لیجئے اوراپنے لیےمدنی انعامات کے 12 ماہ کے12رِسالے خرید فرما لیجئے اورہر ماہ مدنی انعامات کے رِسالے کے خانے پُر کرکے مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے مدنی انعامات ذمہ دارکو جمع کروا دیجئے ۔

دُعائے عطار:یا اللہعَزَّ  وَجَلَّ جو کوئی صدقِ دل،سچے دل سے مدنی انعامات پر عمل کرے،روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رِسالہ پُر کرے اورہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کواپنے ذمہ دارکو جمع کروادیا کرے،اُس کو اس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔اٰمین

مدنی انعامات درحقیت اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ایک آسان اور مؤثِّر طریقہ ہےجسے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں فکرِ مدینہ کہتے ہیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! ہمارے اَسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  نہ صِرف خُود اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کِیا کرتے تھے بلکہ لوگوں کو بھی فکرِ آخرت کا ذِہْن دِیا کرتے تھے جیسا کہ اَمِیْرُ المُؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر ِفارُوق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں  :اپنے اعمال کاوزن کرلو اس سے پہلے کہ اُن کا وزن کِیاجائے اور اپنا مُحاسَبہ کرلو اس سے پہلے کہ تم سے حساب لِیاجائے،بے شک یہ تم پر قیامت کے دن کے حساب سے آسان ہے اور بڑی پیشی کیلئے تیّار ہوجاؤ ۔([1])


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء ،عمر بن الخطاب، ۱/۸۸، رقم: ۱۳۵