Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام کے اِن فرامین کی روشی میں معلوم ہوا کہ حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عظیم الشان ذہانت اور معاملات کو سمجھنے کی بھرپور صلاحیت کا ہر ایک کو اعتراف تھا ، بلکہ خلیفۂ دوم حضرتِ سَیِّدُنا عمر بِن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جو کہ خود بھی بہت ماہر قاضی تھے بلکہ اُمّت کے سب سے پہلے قاضی بھی آپ تھے اور لوگوں کے اختلافات کے حل کے لئے شہروں میں قاضی مقرر کرنے کے باقاعدہ نظام کی بنیاد بھی آپ نے ہی رکھی تھی۔ (الاوائل للعسکری،ص۳۵۷)مگر اتنے بڑے قاضی ہونے کے باوجود آپ اپنے دورِ خلافت میں بعض اوقات حضرت عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی موجودگی کے بغیر کوئی فیصلہ ہی نہیں فرماتے تھے۔حضرت  فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی نظر میں حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا جو مقام و مرتبہ تھا اسے آپ نے ایک موقع پر ان الفاظ سے بیان فرمایا:عَلِیٌّ اَقْضَانَا یعنی حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہم میں سب سے بڑے قاضی ہیں۔(مسند  امام احمد،مسند الانصآر،۸/۶،حدیث: ۲۱۱۴۳)

 خود نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی آپ کو سب سے بڑا قاضی قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میری اُمّت میں سب سے بڑے قاضی علی بن ابی طالب ہیں۔

(ابن ماجہ ،کتاب السنۃ،فضائل خباب،۱/۱۰۲،حدیث:۱۵۴ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا علی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو فیصلہ کرنے کی جو بھرپور صلاحیت اور دورِ فاروقی کے تمام قاضیوں پر جو اعزازحاصل تھا اس کا اندازہ  اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی بارگاہِ عدالت میں وقتاً فوقتاً جو مقدمات آیا کرتے تھے اُن کو حل کرنے کے طریقۂ  کار کے بارے میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ