Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ 26رَمَضَانُ المُبَارک 1369ھ بمطابق 1950ء میں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں پیدا ہوئے۔امیرِاَہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی کے آباء و اجداد،ہند کے گاؤں”کُتیانہ(جُوناگڑھ)“میں مقیم تھے۔آپ کے دادا جان عبدالرحيم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی  عَلَیْہ کی نيک نامی اورپارسائی پورے”کتیانہ“ميں مشہور تھی۔جب پاکستان مَعْرِضِ وُجود میں آیا تو امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والدین ماجِدَیْن ہجرت کرکے پاکستان تشریف لے آئے۔ابتدا میں بابُ الاسلام (سندھ) کے مشہور شہر حیدرآبادمیں قِیام فرمایا۔کچھ عرصہ وہاں رہنے کے بعد بابُ الْمدینہ(کراچی)میں تشریف لائے اور یہیں سُکُونَتْ یعنی رہائش  اختیار فرمائی۔

علمِ دین کا شوق

آپ کو علمِ دین حاصل کرنے کا بے حد شوق و جذبہ تھا،یہی وجہ ہے کہ آپ دورِ جوانی ہی میں علومِ دِینیہ کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔آپ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتب بینی اور علمائے کرام  کی صحبت کو اختیار کیا ۔اس سلسلے میں آپ نے سب سے زیادہ استفادہ مُفتیِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا مُفتی وقارُالدین قادِری رَضَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے کیا اور مسلسل 22سال آپ کی صحبتِ بابَرَکت سے فیض حاصل کرتے رہے اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنی خلافت واجازت سے بھی نواز دیا ۔

آپ کے معمولاتِ زندگی

٭آپ کی زندگی وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی میں مشہور ہے،آپ مسلسل با جماعت نماز ادا  فرماتے اورسنتیں و آداب کا ہر وقت لحاظ رکھتے ہیں۔٭آپ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر استری