Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شان و عظمت بٹھانے،اُن  کے نقشِ قدم پر چلنے  اور ان کی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے مکتبۃ ُالمَدینہ کا شائع کردہ رسالہ”کراماتِ شیرِ خدا“ کا مطالعہ کرنا بے حد مفید رہے گا۔اس  رسالے میں ٭حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے صادر ہونے والی بہت سی کرامتوں کا تذکرہ٭آپ    کے علمی و عملی فضائل کا بیان٭آپ سے محبت کرنے کا انعام اور آپ سے بغض رکھنے کا انجام٭صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِضْوَان کی شان و عظمت کے بارے میں اہم معلومات کا بیان ٭غیر اللہ  سے مدد مانگنے کے متعلق سوالات کے جوابات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے اور حسبِ توفیق زیادہ تعداد میں حاصل فرما کر تقسیمِ رسائل کی نیت فرما لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

علی المرتضٰی کا علمی مقام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَمِیرُ المُومِنین حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ،شیرِِ خدا  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ذاتی و اخلاقی اوصافِ کریمہ،اخلاقِ حسنہ،زندگی گزارنے کے انداز،دن رات عبادات کرنے کا شوق و جذبہ،تقویٰ و پرہیز گاری،آپ کی بے پناہ علمی خدمات اور اس طرح کے بے شمار اوصاف اور کمالات آپ کی ذات سے وابستہ(Attached) ہیں،آپ کے علمی کارنامے انتہائی حیرت انگیز ہیں،بڑے بڑے فقہائے کرام اور مفتیانِ عُظَّام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلامُ علم کے معاملے میں حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے محتاج نظر آتے ہیں یہی نہیں بلکہ اِس علم کی بدولت آپ کی شان و شوکت فقہائے صحابہ عَلَیْہِمُ الرِضْوَان میں بھی معروف و مشہور تھی۔جی ہاں!صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِضْوَان کے