Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

سے لوگ صرف اپنی سخاوت کی وجہ سے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔([1])

بِلا حساب ہو جنّت میں داخلہ یا ربّ

پڑوس خُلد میں سَروَر کا ہو عطا یا ربّ

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص82)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن  وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اہلِ حق کی عالمگیرغیرسیاسی،مسجد بھرو تحریک ہے کہ جو تبلیغِ دِین کے تقریباً 103شعبوں میں نیکی کی دھومیں مچانے میں سرگرمِ عمل ہے۔اِس نازُک دَور میں کہ جب باطل قوّتیں چاروں طرف سے پوری طاقت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان  کو برباد کرنے اور اُنہیں گمراہی کے گڑھے میں گرانے کی کوششوں میں مشغول ہیں،ایسے میں دعوتِ اسلامی اُمّید کی کِرَن بن کر چمکی اور اِس مدنی تحریک نے اُمّت کی ڈُوبتی کشتی کو سہارا دینے،پوری دُنیا  میں تعلیمِ قرآن و سُنّت کو عام کرنے،نُورِ قرآن سے سینوں کو سرشار اور اُمَّتِ مُصْطَفٰے کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنے  کے جذبے کے تحت مختصر عرصے میں بہت سے ملکوں اور شہروں میں ہزاروں جامعات بنام”جامعۃ المدینہ“ اورمدنی منّوں اورمدنی مُنّیوں کے لئے سینکڑوں مدارِس بنام ”مدرسۃ المدینہ“کی بُنیاد رکھی،اِن میں بِلامبالغہ ہزاروں طَلَبہ و طالبات قُرآن و سنت کی مُفت تعلیم  حاصل کرتے ہیں ،جہاں پراُنہیں زیورِ قرآن و علمِ دین نیز شرعی اور  اخلاقی تربِیَت سے آراستہ کرنے کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کِیا جاتا ہے، تاکہ دَورِ طالبِ علمی سے فراغت کے بعد قوم کے یہ حقیقی مِعمار مُعاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے میں اپنا کردار اَدا کرتے ہوئے، شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ  اس مدنی


 



[1] احیاء العلوم،۳/۷۴۰