Book Name:Maut aur Qabr ki Tayyari

مَواقع ملتے ہیں۔ہمیں بھی ہر سال نہ سہی کم اَزْکم زندَگی میں ایک بار اِس اَدائے مصطَفٰےکو اَدا کرتے ہوئے پُورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہئےاوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ  اِس سال بھی دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی،دُنیائے دعوتِ اسلامی میں سب سے بڑا اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہو تا ہے ،جس میں اس سال بھیاِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی معتکف ہوں گے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اعتکاف میں وضو و غسل، نماز و روزہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ روزانہ 2 مدنی مذاکروں کے ذریعے شیخِ طریقت، امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے سُوالات کے دِلچسپ جوابات سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آتا ہے ۔ امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُبارک صحبت ملتی ہے،عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے  پورے ماہِ رمضان کے اِعتکاف کی تیاریوں کو مزید تیز کردِیجئے۔

عالمی مدنی مرکزکے علاوہ دیگر  کئی اورشہروں میں بھی پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف ہوگا،تمام عاشقانِ رمضان اپنے متعلقہ شہر کے ذمہ داران سے اس کی معلومات حاصل کرکے ابھی سے تیاری شروع کر دیجئے۔

رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو

سنتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم

تم سُدھر جاؤ گے پاؤ گے برکتیں

فضلِ ربّ سے ہدایت بھی مل جائے گی

نیکیوں کا تمہیں خوب جذبہ مِلے

ربّ کی رحمت سے جنّت میں پاؤ گے گھر

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

(وسائلِ بخشش مرمم،ص،639)