Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

رائے رکھتے ہو؟سب نے بَیَک زَبان ہوکر کہا:آپ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)ہمارے سَردار ہیں اور آپ(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) کی رائے دُرُست اور دُوْر رَس(یعنی بُلند خَیال) ہوتی ہے۔حضرت سَیِّدُناسَعْد بِن مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا:بس پھرمُجھ پرتُمہارے مَردوں اور عَوْرَتوں سے اُس وَقت تک بات کرنی حرام ہے جب تک تُم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اُس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر اِیمان نہیں لے آتے۔رَاوِی فرماتے ہیں:خُدا عَزَّ  وَجَلَّ کی قَسَم!شام نہیں ہونے پائی تھی کہ اُس قبیلے کے تمام مَرْد وعَوْرت مُسَلمان  ہوچکے تھے۔ (البدایۃ والنہایۃ،باب بدء اسلام الانصار،۲ /۵۲۷ تا۵۲۹ملخصاً)

سارا قَبِیْلَہ اِیماں لایا میٹھے بول کی بَرَکت سے

بنتے کام بگڑ جاتے ہیں سُن لو بے جا شِدَّت سے

(نیکی کی دعوت،ص۵۱۵)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں! دیکھا آپ نے!ہمارے صَحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کس طرح اپنی جان ہتھیلی پررَکھ کر نیکی کی دَعْوَت ديا كرتے تھے۔اِس حِکایت سے یہ بھی دَرْس مِلا کہ شَخصیّات پر اِنفِرادی کوشِش کے نتائج دُوْر رَس نکل سکتے ہیں جیسا کہ قَبِیْلَۂ بَنُواَ سْلَم کے دو(2)سَرداروں پر جب اِنفِرادی کوشِش کی گئی تو اُنہوں نے”نیکی کی دَعْوَت“ قَبول کرکے اِسلام کے دامَن سے وابَسْتَگی کے بعد اپنے سارے قَبیلے کو مُسَلمان  کرلِیا۔یہ یاد رہے !دُنْیَوِی شَخصِیّات سے مُلاقات کر کے،اُن کا اِحْتِرام بَجَا لا کر،اُن میں سے بعض کی ”بڑی بڑی باتیں اور کارنامے“خود اُنہیں کی زَبانی سُن کر،واہ! واہ! کر کے اورہاں میں ہاں مِلا کر لوٹ آنامُبَلِّغہ کی مَنْزِل نہیں،کامیاب مُبَلِّغہ وہ ہے جو بڑی سے بڑی دُنْیَوِی شَخْصِیَّت مَثَلاً وزیر،حُکومَتی اَفسَر،سَرمایَہ دار وغیرہ سے مَرعُوْب نہ ہو،اُس کی طرف سے بِالْفرْض اِدھر اُدھر کی یعنی دُنیا کی باتیں ہوں بھی تواُس کے مُقابلے میں نیکی کی دعوت کے مَدَنی پُھولوں کے ذَرِیعے اُس پر حَاوِی(یعنی غَالِب) رہے،خُدا نَاخَوَاسْتَہ اگر کوئی شَخْصِیَّت ’’جُھوٹی ڈِینگیں‘‘مارنے لگے تو ہَرگِز اُس