Book Name:Auliya Allah Ki Shan

مجلس مدنی انعامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے100سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدنی انعامات “بھی ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں،اسلامی بہنوں اور جامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کیلئے،مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کیلئے”مجلس مدنی انعامات“ کا قیام عمل میں آیا۔امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: کاش!دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان(مَدَنی انعامات کے رسائل)کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔ آئیے!ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور مدنی انعامات پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں!

تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزَل

مَدنی اِنعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے  اولیاءُاللہ کی شان کے متعلق بیان سنا ، جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ٭اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اپنے ولیوں کو بڑی  عظمت و شان سے نوازا ہے ٭ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے اولیائے کرام ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہیں ٭اولیاء کے صدقے بارش برستی ہے ٭ اولیاء کے صدقے  بھٹکے ہوؤں کو ہدایت ملتی ہے ٭ اولیاء کے صدقے گنہگاروں پہ  بھی رحمت  برستی ہے ٭ اولیاء کی دُعاؤں کی برکت سے ظالموں سے نجات ملتی ہے٭اولیاء کی دُعاؤں کی برکت سے مصیبتوں