Book Name:Auliya Allah Ki Shan

سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے٭ اولیاء کی نظر لوحِ محفوظ پر ہوتی ہے ٭ اولیاء کی ایک نگاہ سخت  گنہگار کو بھی نیکوکاراور پتھر دل کو نرم دل  بنادیتی ہے ٭ اولیاء کی صحبت تقویٰ کاسامان ہے ٭ اولیاء سے بغض رکھنے والے کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی طرف سے اعلانِ جنگ ہے۔نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ ٭ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے اولیاء نیک اور پرہیزگار  اور صاحبِ علم ہوتے ہیں٭ جاہل شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ولی نہیں ہوتا ٭ شریعت اور طریقت ایک دوسرے سے جدا نہیں٭ اور نہ ہی اولیائے کرام  شرعی احکام سے آزاد ہوتے ہیں بلکہ ٭وہ نفوسِ قدسیہ تو عام مخلوق سے زیادہ نماز روزہ اور شریعت کے دیگر احکام کی پابندی کیا کرتے ہیں۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اپنے اولیائے کرام کا ادب نصیب فرمائے ،ہمیں اور ہماری نسلوں کوبھی اپنے ولیوں کی بے ادبی سے محفوظ فرمائے اور ہمارے دلوں کو اولیائے کرام کی محبت سے آباد فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

محفوظ سَدا رکھنا شہا! بے ادبوں سے

اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادبی ہو

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

لباس کی سنتیں اور آداب                   

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے بانیِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵