Book Name:Auliya Allah Ki Shan

رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:کوئی غیرِ نبی کسی نبی کے برابر نہیں ہوسکتا۔([1]) یہ بھی یاد رکھئے کہ ہر ولی ،عالم ضرور ہوتا ہے کیونکہ ولی کے لئے عالم ہونا شرط ہے جیساکہ صدرُ الشَّریعہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں: ولایت ایک قُربِ  خاص ہے کہ مولیٰ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے برگزیدہ بندوں کو محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے،ولایت بے علم کو نہیں ملتی،(صرف عالِم ہی کو ملتی ہے)خواہ علم بطورِ ظاہر حاصل کِیا ہو،یا اس مرتبہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس پر عُلوم مُنکشف کر دیے ہوں۔([2])اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں   کہ شریعت و طریقت  ہر گز ہرگز الگ الگ راہیں  نہیں ہیں  اور نہ  ہی  کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ  کوئی شخص ولی ہو اور عالم نہ ہو  ۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اللہعزَّوَجَلَّ  نے اپنے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کو بڑی شانوں سے نوازا ہے،اور اپنے لطف وکرم سے اپنے اِن بندوں کو پسند فرما کر خاص بنایاہے، یہی وہ لوگ ہیں جن سے زمانے کی زینت قائم ہے،جن کی عبادت کی مہک نے تمام  عالَم  کو خوشبودار بنا رکھا ہے، جن کے دل ہروقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں جھکے رہتے ہیں، آج ہم اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کے مقام و مرتبے،ان کی شان و عظمت اور ان کی کچھ صفات کے بارے میں سُنتے ہیں تاکہ ہمارے دلوں میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے اِن دوستوں اور مُقَرَّب بندوں کی محبت میں مزید اضافہ ہو اور ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔چنانچہ قرآن کریم کے پارہ 9 سورۃ ُانفال کی آیت نمبر34 میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اپنے ولیوں کے نیک اور پرہیز گار ہونے کو تاکید کے


 

 



[1]  فتاویٰ رضویہ ۲۹/۲۲۸

[2]  بہارشریعت،حصہ اول ،۱/۲۶۴ملتقطاً

[3]  فتاویٰ رضویہ، ۲۱/۵۳۰، مفہوماً