Book Name:Auliya Allah Ki Shan

کردیئے جاتے ہیں۔([1])

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! سُنا آپ نے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اپنے ولیوں کو کیسا مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے کہ ان کی دُعاؤں سے لوگوں کو زندگی عطا ہوتی ہے ،ظالموں سے نجات ملتی ہے ،فصلوں میں کثرت کی وجہ سے رزق میں فراوانی ہوتی ہے،لوگوں کے غم دور ہوتے ہیں،مصائب و آلام سے چھٹکارا ملتا ہے اور انہی نیک ہستیوں کی برکت سے لوگ بارش جیسی نعمت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔آئیے اس ضمن میں حضور غوثِ اعظم دستگیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پھوپھی جان حضرت سَیِّدَہ اُم عائشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہَا کا ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں۔چنانچہ

غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی پھوپھی جان کی کرامت

ایک دفعہ جیلان میں قحط سالی ہوگئی لوگوں نے نمازِ استسقاء پڑھی لیکن بارش نہ ہوئی تولوگ حضور غوثِ اعظم دستگیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پھوپھی جان حضرت سَیِّدَہ اُم عائشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہَا کے گھر آئے اور آپ سے بارش کے لئے دعا کی درخواست کی وہ اپنے گھر کے صحن کی طرف تشریف لائیں اورزمین پرجھاڑودے کردعامانگی : اے رَبُّ العالمین! میں نے تو جھاڑو دے دیا اور اب تو چھڑکاؤفرما دے۔ کچھ ہی دیر میں آسمان سے اس قدر بارش ہوئی جیسے مشک کا منہ کھول دیاجائے، لوگ اپنے گھروں کو ایسے حال میں لوٹے کہ تمام کے تمام پانی سے تر تھے اور جیلان خوشحال ہوگیا۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمیں چاہئے کہ اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ولیوں اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں ،یاد رکھئے!صحبت ضرور رنگ لاتی ہے ،اگر اچھوں


 



[1]  تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکر،باب ان بالشام یکون الابدال الذینالخ،۱/۳۰۳

[2] بہجۃالاسرار،ذکرنسبہ وصفتہ،ص۱۷۳