Book Name:Auliya Allah Ki Shan
مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ جس طرح بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے دین کی تبلیغ اور اس کی نشر و اشاعت میں اپنے دن رات بسر کیے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی بھی انہی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول یہ وہ مدنی ماحول ہے جس نے بزرگان ِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین کے طریقے پر چلتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دیا اور نیکی کے کاموں میں ترقی کیلئے ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ہے۔۔ دعوتِ اسلامی کے8 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مدرسۃُ المدینہ برائے بالغات" بھی ہے۔قرآنِ مجید، فُرقانِ حمید رَبُّ الاَنام عَزَّ وَجَلَّ کا مُبارَک کلام ہے ، اس کا پڑھنا، پڑھانااور سُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے، لیکن یہ ثواب اسی وَقْت ملے گا، جبکہ دُرُسْتْ تَلفُّظ کے ساتھ پڑھا گیا ہو، ورنہ بَسا اوقات ثواب کے بجائے بندہ عذاب کا مُسْتَحِق بن جاتا ہے۔ امامِ اہلسُنَّت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ’’بِلاشُبہ اتنی تجوید جس سے تَصحیحِ (تَصْ۔حِی ۔حِ ) حُروف ہو (قواعدِتجوید کے مطابِق حُرُوف کودُرُست مخارِج سے اَدا کر سکے)اورغَلَط خوانی (یعنی غلط پڑھنے) سے بچے، فرضِ عَین ہے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ ج۶ ص ۳۴۳)قرآنِ مجید پڑھنا،پڑھانا باعثِ فضیلت ہے،چنانچہ نبیِّ مُکرَّم، نُورِمُجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ معظَّم ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ و َعَلَّمَہٗ۔یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔(صَحِیحُ البُخارِی ج ۳ ص ۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷)
میٹھی میٹھی اسلامی بھنوں! تبلیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا کے مختلف ممالِک میں بے شمار مَدارِس بنام مَدرَسۃُ المَدِ ینَہ برائے بالغات قائم ہیں،ان تمام