Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
ہوجایئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دِین ودُنیا کی بھلائیاں نَصِیب ہوں گی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کم و بیش103 شُعْبوں میں مدنی کام کررہی ہے، ان میں سے ایک شُعْبہ’’مدنی تربیّت گاہ‘‘بھی ہے۔ جس میں عاشقانِ رَسُول مختلف مُلکوں، شہروں اور قَصْبوں سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرماتے ہیں۔پھر یہ اسلامی بھائی علمِ دین سیکھ کراور سُنَّتوں کی تربیت پاکر اپنے علاقوں میں جا کر ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے مدنی پُھول مہکاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی وَقتاً فوقتاًسُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مَدَنی تَربِیَّت گاہوں پر حاضر ہونا چاہیے اور جو سیکھیں ،اسے دوسروں تک بھی پہنچانے کی سَعادَت حاصل کرنی چاہیے۔نیز جواسلامی بھائی یکمشت(یعنی ایک ساتھ )زیادہ دِنوں کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے،اِن پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی وقتاً فوقتاً کچھ وقت کے لیے مدنی تربیت گاہوں میں بھیجتے رہیں،اس کی برکت سے بھی کئی عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے عملی طورپروابستہ ہوکر مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے بنیں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ والوں کی شان اور ان کا مقام و مرتبہ یقیناً بہت بُلند وبالا ہوتا ہے، یہ حضرات دُنیوی آرائش و زیبائش سے مُنہ موڑ کر اللہعَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور ان کا ظاہر و باطن ہمیشہ عبادت و ریاضت کے نور سے پُر نور رہتا ہے،گنہگار لوگ گناہوں کے مواقع ملنے پر خوش ہوتے ہیں مگران نیک ہستیوں کو عبادت وریاضت سے خوشی حاصل ہوتی ہے ،ان کی راتیں اپنے رَبّعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں گِریہ و زاری کرتے،اَشک بہاتے اور اسی کو راضی کرتے ہوئے بسرہوتی ہیں۔آئیے ! سرکارِ بغداد،حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی رات کے اَوقات میں کی جانے والی