Book Name:Huzor Ka Bachpan

اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کا  مَدَنی ذِہْن دینا اِس مَجلس کے بُنیادِی مَقَاصِد میں شامِل  ہے۔”مَجلسِ آئی ٹی“کے کارناموں میں سے ایک کارْنامَہ اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسُنّت مَوْلانا شاہ اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے تَحریر کردَہ فتاویٰ جات کے مَجْمُوعَہ بَنَام”فتاویٰ رَضَوِیَّہ“ اور شُہرۂ آفاق تَرجَمۂ قُرآن کَنْزُالْاِیْمَان کو سافٹ وئیر کی شکل میں پیش کرنابھی ہے جو صَد لائقِ تحسین کارْنامہ ہے،اِس مَجْلِس نے”مَجْلِسِ تَوْقِیْت کے تَعَاوُن سےایک ایسا سافْٹ وئیر بھی مُتَعَارَف کروایا ہے جو کمپیوٹر وغیرہ پر نَمازوں کے دُرُسْت اَوْقات کی نشاندہی کرنے میں بے حد مُفِیْد ہے،اَلْمدینہ لائبریری سافْٹ وئیر کے ذَرِیعے 200 سے زائد کُتُب کا بآسانی مُطَالَعَہ کیاجاسکتا ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جَہاں میں                 اے دعوتِ اِسلامی تِری دُھوم مَچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُنگلی کے اشارے سے بارش ہوگئی!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہر چیز کا مالک  ومختار بنایا ہے،جنّ ہو یا انسان، سورج ہویا چاند،زمین و آسمان اوربادلوں پر بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حکومت قائم ہے،بادلوں کو اپنے  مبارك ہاتھوں  سے اشارہ فرماتے  تو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم کی تعميل کرتے ہوئے چھماچھم  برسنا شُروع كرديتے ۔آئیے!اس ضمن میں ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

ایک مرتبہ عرب شریف میں اِنتہائی سخت  قحط پڑ گیا،تو ان میں سے ایک حسین و جمیل بوڑھے نے مکہ والوں سے کہا کہ اے اہلِ مکہ!ہمارے اندر ابُو طالب موجود ہیں جو بانیِ کعبہ حضرت ابراہیم خلیلُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد سے ہیں اور کعبہ کے مُتوَلّی اور سجادہ نشین بھی ہیں ،ہمیں